کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: ذمی مسلمان ہو جائے اور اس کی زمین پر خراج عائد ہو جو دراصل جزیہ کا بدل ہو، تو اس سے وہ خراج اسی طرح ساقط ہو جائے گا جیسے اس کے سر سے جزیہ ساقط ہو جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 7500
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى أنبأ أَبُو الْقَاسِمِ عَلِيُّ بْنُ الْمُؤَمَّلِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا النُّفَيْلِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أنَّهُ قَالَ فِي أَهْلِ الذِّمَّةِ: " لَهُمْ مَا أَسْلَمُوا عَلَيْهِ مِنْ أَمْوَالِهِمْ وَعَبِيدِهِمْ وَدِيَارِهِمْ وَأَرْضِهِمْ وَمَاشِيَتِهِمْ لَيْسَ عَلَيْهِمْ فِيهِ إِلَّا صَدَقَةٌ ".
حافظ ثناء اللہ
سلیمان بن بریدہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ذمیوں کے بارے میں فرمایا: ”ان کے لیے یہ ہے کہ اگر وہ اسلام قبول کر لیں تو ان کے اموال، غلام، گھر، زمین اور ان کے مال مویشیوں پر صرف زکوٰۃ ہے۔“