حدیث نمبر: 6694
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو طَاهِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُحَمَّدَآبَاذِيُّ ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ ابْنُ جُرَيْجٍ، حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَنَّهُ خَطَبَ يَوْمًا وَذَكَرَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ قُبِضَ وَكُفِّنَ فِي كَفَنٍ غَيْرِ طَائِلٍ، وَقُبِرَ لَيْلًا، فَزَجَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُقْبَرَ بِاللَّيْلِ حَتَّى يُصَلِّيَ عَلَيْهِ، إِلَّا أَنْ يُضْطَرَّ الْإِنْسَانُ إِلَى ذَلِكَ، وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا كَفَّنَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ فَلْيُحْسِنْ كَفَنَهُ ". أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، مِنْ حَدِيثِ حَجَّاجِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک دن آپ ﷺ نے خطبہ ارشاد فرمایا اور اپنے صحابہ میں سے ایک ایسے شخص کا تذکرہ کیا جو فوت ہو گیا تھا اور اسے ایسے کفن میں لپیٹا گیا جو عمدہ نہیں تھا اور اسے رات ہی کو دفن کر دیا گیا، تو نبی کریم ﷺ نے اس بات پر ڈانٹا کہ اسے رات ہی کے وقت کیوں دفن کیا گیا، تاکہ اس کی نماز جنازہ (آپ ﷺ خود) ادا فرماتے، الا یہ کہ انسان اس کے لیے مجبور ہو جائے، اور نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو کفن دے، تو اسے چاہیے کہ وہ اچھا کفن دے۔“