کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: جس نے کفن میں یمنی دھاری دار چادر اور اس کپڑے کو مستحب قرار دیا جس کا سوت رنگا گیا ہو اور پھر بُنا گیا ہو
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَقِيلِ بْنِ مَعْقِلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إِذَا تُوُفِّيَ أَحَدُكُمْ فَوَجَدَ شَيْئًا فَلْيُكَفَّنْ فِي ثَوْبِ حِبَرَةٍ ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول کریم ﷺ سے سنا، آپ ﷺ فرماتے تھے: ”جب تم میں سے کوئی فوت ہو جائے اور (اس کے پاس) کچھ گنجائش ہو تو اسے یمنی کپڑے میں کفن دو۔“
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ، أنبأ مُحَمَّدٌ، أنبأ أَبُو دَاوُدَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ حَاتِمِ بْنِ أَبِي نَصْرٍ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " خَيْرُ الْكَفَنِ الْحُلَّةُ، وَخَيْرُ الْأُضْحِيَّةِ الْكَبْشُ الْأَقْرَنُ ". قَالَ الشَّيْخُ: وَالْحُلَّةُ هِيَ ثَوْبَانِ أَحْمَرَانِ غَالِبًا، ⦗٥٦٦⦘ وَالْأَحَادِيثُ فِي أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُفِّنَ فِي ثِيَابٍ بِيضٍ، وَأَنَّهُ اسْتَحَبَّ الْبَيَاضَ أَصَحُّ، وَبِاللهِ التَّوْفِيقُ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بہترین کفن حلہ ہے اور بہترین قربانی سینگوں والے مینڈھے کی ہے۔“ حلہ عام طور پر سرخ رنگ کے دو کپڑے ہوتے ہیں۔ اور وہ احادیث زیادہ صحیح ہیں جن میں ہے کہ نبی کریم ﷺ کو سفید کپڑوں میں کفن دیا گیا اور یہ کہ آپ ﷺ سفید رنگ کو پسند فرماتے تھے۔