أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمنصورِ إِمْلَاءً، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ عِيسَى بْنِ الطَّبَّاعِ، حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى، ثنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: " اسْتَسْقَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ؛ لِيَتَحَوَّلَ الْقَحْطُ ". كَذَا قَالَ: عَنْ جَابِرٍ، وَرَوَاهُ غَيْرُهُ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عِيسَى، فَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ جَابِرًا، وَجَعَلَهُ مِنْ قَوْلِ أَبِي جَعْفَرٍ..
حافظ ثناء اللہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بارش کی دعا کی اور اپنی چادر کو پلٹایا، تاکہ قحط سالی کو پلٹا دیا جائے۔
انہوں نے اسی طرح «عن جابر» کہا ہے، جبکہ دوسروں نے اسے اسحاق بن عیسیٰ سے روایت کیا تو اس میں جابر کا ذکر نہیں کیا اور اسے ابو جعفر کا قول قرار دیا۔
انہوں نے اسی طرح «عن جابر» کہا ہے، جبکہ دوسروں نے اسے اسحاق بن عیسیٰ سے روایت کیا تو اس میں جابر کا ذکر نہیں کیا اور اسے ابو جعفر کا قول قرار دیا۔
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ، ثنا جَدِّي، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ الطَّبَّاعِ، عَنْ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ، فَذَكَرَهُ مُرْسَلًا.
حافظ ثناء اللہ
یہ حدیث اسحاق بن طباع نے حفص بن غیاث سے مرسل بیان کی ہے۔
وَأَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِي طَاهِرٍ، أنبأ جَدِّي يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ ⦗٤٩٠⦘ سَلَمَةَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: قَالَ وَكِيعٌ فِي قَوْلِهِ: " جَعَلَ الْيَمِينَ عَلَى الشِّمَالِ وَالشِّمَالَ عَلَى الْيَمِينِ "، يَعْنِي: تَحَوَّلُ السَّنَةِ الْجَدْبَةِ إِلَى الْخِصْبِ، كَمَا تَحَوَّلُ هَذَا الْيَمِينِ عَلَى الشِّمَالِ ".
حافظ ثناء اللہ
اسحاق بن ابراہیم کہتے ہیں کہ وکیع نے اپنی بات میں یہ بیان کیا کہ آپ ﷺ نے چادر کی دائیں جانب کو بائیں کیا اور بائیں جانب کو دائیں پر ڈال لیا، یعنی خشک سالی کو ہریالی میں بدل دے جس طرح چادر کو دائیں جانب سے بائیں جانب کیا ہے۔