کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: جس نے گرہن کی نماز پر قیاس کرتے ہوئے زلزلے میں رکوع اور قیام کی تعداد میں اضافے کے ساتھ نماز پڑھی
حدیث نمبر: 6381
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، أنبأ الرَّبِيعُ قَالَ: قَالَ الشَّافِعِيُّ بَلَاغًا: عَنْ عَبَّادٍ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ قَزَعَةَ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ " أَنَّهُ صَلَّى فِي زَلْزَلَةٍ ⦗٤٧٨⦘ سِتَّ رَكَعَاتٍ، فِي أَرْبَعِ سَجَدَاتٍ خَمْسَ رَكَعَاتٍ، وَسَجْدَتَيْنِ فِي رَكْعَةٍ، وَرَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ فِي رَكْعَةٍ ". قَالَ الشَّافِعِيُّ: " وَلَوْ ثَبَتَ هَذَا الْحَدِيثُ عِنْدَنَا عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ لَقُلْنَا بِهِ ". قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ: هُوَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ثَابِتٌ، كَمَا.
حافظ ثناء اللہ
قزعہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے زلزلہ کے وقت چھ رکوع اور چار سجدوں والی نماز پڑھائی، پانچ رکوع اور دو سجدے ایک رکعت میں اور ایک رکوع اور دو سجدے ایک رکعت میں۔ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ”اگر یہ حدیث ثابت ہو جائے تو ہم بھی یہی کہیں گے۔“
حدیث نمبر: 6382
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ، وَعَاصِمٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: " أَنَّهُ صَلَّى فِي زَلْزَلَةٍ بِالْبَصْرَةِ، فَأَطَالَ الْقُنُوتَ، ثُمَّ رَكَعَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَأَطَالَ الْقُنُوتَ، ثُمَّ رَكَعَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَأَطَالَ الْقُنُوتَ، ثُمَّ رَكَعَ فَسَجَدَ، ثُمَّ قَامَ فِي الثَّانِيَةِ فَفَعَلَ كَذَلِكَ، فَصَارَتْ صَلَاتُهُ سِتَّ رَكَعَاتٍ وَأَرْبَعَ سَجَدَاتٍ ". قَالَ قَتَادَةُ فِي حَدِيثِهِ: " هَكَذَا الْآيَاتُ "، ثُمَّ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: " هَكَذَا صَلَاةُ الْآيَاتِ ".
حافظ ثناء اللہ
عبداللہ بن حارث سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے بصرہ میں زلزلہ کے وقت نماز پڑھائی۔ لمبا قیام کیا، پھر رکوع کیا، پھر رکوع سے سر اٹھا کر لمبا قیام کیا، پھر لمبا رکوع کیا، پھر رکوع سے سر اٹھا کر لمبا قیام کیا، پھر رکوع کیا، اس کے بعد سجدہ کیا۔ پھر دوسری رکعت کے لیے اٹھے اور اسی طرح کیا۔ ان کی نماز میں چھ رکوع اور چار سجدے ہوئے۔
قتادہ رحمہ اللہ اس حدیث کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اسی طرح نشانیوں میں نماز ہوا کرتی تھی۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بھی فرماتے ہیں کہ نشانیوں کی نماز اسی طرح ہوا کرتی تھی۔
قتادہ رحمہ اللہ اس حدیث کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اسی طرح نشانیوں میں نماز ہوا کرتی تھی۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بھی فرماتے ہیں کہ نشانیوں کی نماز اسی طرح ہوا کرتی تھی۔