السنن الكبرى للبيهقي
كتاب صلاة الخسوف— کتاب صلوة الخسوف
باب: من صلى في الزلزلة بزيادة عدد الركوع والقيام قياسا على صلاة الخسوف باب: جس نے گرہن کی نماز پر قیاس کرتے ہوئے زلزلے میں رکوع اور قیام کی تعداد میں اضافے کے ساتھ نماز پڑھی
حدیث نمبر: 6382
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ، وَعَاصِمٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: " أَنَّهُ صَلَّى فِي زَلْزَلَةٍ بِالْبَصْرَةِ، فَأَطَالَ الْقُنُوتَ، ثُمَّ رَكَعَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَأَطَالَ الْقُنُوتَ، ثُمَّ رَكَعَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَأَطَالَ الْقُنُوتَ، ثُمَّ رَكَعَ فَسَجَدَ، ثُمَّ قَامَ فِي الثَّانِيَةِ فَفَعَلَ كَذَلِكَ، فَصَارَتْ صَلَاتُهُ سِتَّ رَكَعَاتٍ وَأَرْبَعَ سَجَدَاتٍ ". قَالَ قَتَادَةُ فِي حَدِيثِهِ: " هَكَذَا الْآيَاتُ "، ثُمَّ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: " هَكَذَا صَلَاةُ الْآيَاتِ ".حافظ ثناء اللہ
عبداللہ بن حارث سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے بصرہ میں زلزلہ کے وقت نماز پڑھائی۔ لمبا قیام کیا، پھر رکوع کیا، پھر رکوع سے سر اٹھا کر لمبا قیام کیا، پھر لمبا رکوع کیا، پھر رکوع سے سر اٹھا کر لمبا قیام کیا، پھر رکوع کیا، اس کے بعد سجدہ کیا۔ پھر دوسری رکعت کے لیے اٹھے اور اسی طرح کیا۔ ان کی نماز میں چھ رکوع اور چار سجدے ہوئے۔
قتادہ رحمہ اللہ اس حدیث کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اسی طرح نشانیوں میں نماز ہوا کرتی تھی۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بھی فرماتے ہیں کہ نشانیوں کی نماز اسی طرح ہوا کرتی تھی۔