حدیث نمبر: 5914
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَيُّوبَ الطُّوسِيُّ، ثنا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ، ثنا أَبُو غَزِيَّةَ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى قَاضِي الْمَدِينَةِ، ثنا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: " رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُحْتَبِيًا بِفِنَاءِ الْكَعْبَةِ يَقُولُ بِيَدِهِ هَكَذَا، وَشَبَّكَ أَبُو حَاتِمٍ بِيَدَيْهِ ". أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ فُلَيْحٍ.
حافظ ثناء اللہ
نافع، ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کو کعبہ کے صحن میں گوٹھ مارے ہوئے دیکھا، آپ ﷺ اپنے ہاتھ سے اشارہ کر رہے تھے۔ ابو حاتم نے اپنی انگلیوں کو «تَشْبِيْك» دی۔
حدیث نمبر: 5915
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، وَمُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَا: ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ حَسَّانَ الْعَنْبَرِيُّ، حَدَّثَتْنِي جَدَّتَايَ صَفِيَّةُ، ⦗٣٣٤⦘ وَدُحَيْبَةُ ابْنَتَا عُلَيْبَةَ، قَالَ مُوسَى بْنُ حَرْمَلَةَ: وَكَانَتَا رَبِيبَتَيْ قَيْلَةَ بِنْتِ مَخْرَمَةَ، وَكَانَتْ جَدَّةَ أَبِيهَا، أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُمَا أَنَّهَا: " رَأَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ قَاعِدٌ الْقُرْفُصَاءِ، فَلَمَّا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُخْتَشِعَ "، وَقَالَ مُوسَى: الْمُتَخَشِّعَ فِي الْجِلْسَةِ أُرْعِدْتُ مِنَ الْفَرَقِ ". قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ: الْقُرْفُصَاءُ أَنْ يَجْلِسَ الرَّجُلُ كَجُلُوسِ الْمُحْتَبِي، وَيَكُونَ احْتِبَاؤُهُ بِيَدَيْهِ وَيَضَعُهُمَا عَلَى سَاقَيْهِ كَمَا يَحْتَبِي بِالثَّوْبِ. أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، أَنْبَأَ أَبُو الْحَسَنِ الْكَارِزِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ بِذَلِكَ.
حافظ ثناء اللہ
عبداللہ بن حسان عنبری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میری دو دادیوں صفیہ اور دحیبہ، جو علیبہ کی بیٹیاں ہیں (موسیٰ بن حرملہ کہتے ہیں کہ وہ دونوں قیلہ بنت مخرمہ رضی اللہ عنہا کی پرورش میں رہیں اور وہ ان دونوں کے باپ کی دادی ہیں) نے خبر دی کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ «الْقُرْفُصَاءَ» ”اکڑوں بیٹھنے“ کی حالت میں بیٹھے ہوئے تھے۔ جب میں نے رسول اللہ ﷺ کو (انتہائی وقار کے ساتھ) دیکھا (اور موسیٰ کہتے ہیں کہ آپ ﷺ بیٹھنے میں عاجزی اور انکساری فرما رہے تھے) تو میں ہیبت کی وجہ سے کانپ گئی۔ ابو عبیدہ کہتے ہیں کہ «الْقُرْفُصَاءُ» سے مراد یہ ہے کہ آدمی ایسے انداز میں بیٹھے جیسے گوٹھ مار کر بیٹھنے والے کی حالت ہوتی ہے، وہ اپنے ہاتھ اکٹھے کر کے اپنی پنڈلیوں پر رکھ لیتا ہے، جیسے کپڑے سے گوٹھ ماری جاتی ہے۔
حدیث نمبر: 5916
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدِ الْمَالِينِيُّ، أنبا أَبُو أَحْمَدَ بْنِ عَدِيٍّ الْحَافِظُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُعَاوِيَةَ الْبَصْرِيُّ، ثنا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْغِفَارِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَنْصَارِيُّ، عَنْ رُبَيْحِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: " كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَلَسَ فِي مَجْلِسٍ احْتَبَى بِيَدَيْهِ ". تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْغِفَارِيُّ هَذَا، وَهُوَ شَيْخٌ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ، قَالَهُ أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ وَغَيْرُهُ.
حافظ ثناء اللہ
ربیع بن عبد الرحمن اپنے والد اور دادا سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب کسی مجلس میں بیٹھتے تو اپنے ہاتھوں کے ذریعے گوٹھ مار کر بیٹھتے۔
حدیث نمبر: 5917
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، أنبأ يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ عُبَيْدَةَ أَبِي خِدَاشٍ، عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ الْهُجَيْمِيِّ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: " أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْتَبٍ بِشَمْلَةٍ قَدْ وَقَعَ هُدْبُهَا عَلَى قَدَمَيْهِ ". جَابِرٌ هَذَا هُوَ الْهُجَيْمِيُّ أَبُو جُرَيٍّ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور آپ ﷺ نے ایک چادر کے ذریعے گوٹھ ماری ہوئی تھی اور اس کے کنارے آپ ﷺ کے قدموں پر تھے۔