أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ اللهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى مَيَامِنِ الصُّفُوفِ ".
حافظ ثناء اللہ
عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”صف کی دائیں جانب والوں کے لیے اللہ تعالیٰ رحمت کا نزول فرماتے ہیں اور فرشتے رحمت کی دعا کرتے ہیں۔“
كَذَا قَالَ، وَالْمَحْفُوظُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ اللهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الَّذِينَ يَصِلُونَ الصُّفُوفَ ".
حافظ ثناء اللہ
عروہ رحمہ اللہ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ رحمت کا نزول فرماتا ہے اور فرشتے رحمت کی دعا کرتے ہیں ان کے لیے جو صفوں کو ملاتے ہیں۔“
پچھلی روایت میں راوی نے اسی طرح کہا ہے، جبکہ اس سند سے محفوظ یہی الفاظ ہیں۔
پچھلی روایت میں راوی نے اسی طرح کہا ہے، جبکہ اس سند سے محفوظ یہی الفاظ ہیں۔
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَسِيدُ بْنُ عَاصِمٍ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ حَفْصٍ، فَذَكَرَهُ بِمِثْلِهِ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْعَدَنِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، قَالَ لِي أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ الطَّبَرَانِيُّ: كِلَاهُمَا صَحِيحَانِ. قَالَ الشَّيْخُ: يُرِيدُ كِلَا الْإِسْنَادَيْنِ، فَأَمَّا الْمَتْنُ فَإِنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ هِشَامٍ يَنْفَرِدُ بِالْمَتْنِ الْأَوَّلِ فَلَا أُرَاهُ مَحْفُوظًا، فَقَدْ رَوَاهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، وَعَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ نَحْوَ رِوَايَةِ الْجَمَاعَةِ فِي الْمَتْنِ.
حافظ ثناء اللہ
یہی روایت ایک دوسری سند سے حسین بن حفص نے بھی اسی طرح بیان کی ہے۔ عبدالرزاق اور عبداللہ بن ولید عدنی نے بھی سفیان سے اسی طرح روایت کی ہے۔ ابوالحسن بن عبدان نے مجھ سے کہا کہ ابوالقاسم طبرانی نے فرمایا: دونوں صحیح ہیں۔
شیخ (بیہقی) فرماتے ہیں: ان کی مراد دونوں سندیں ہیں، جہاں تک متن کا تعلق ہے تو پہلا متن صرف معاویہ بن ہشام نے بیان کیا ہے، اس لیے میں اسے محفوظ نہیں سمجھتا، کیونکہ عبداللہ بن وہب اور عبدالوہاب بن عطاء نے اسے اسامہ بن زید سے جماعت کی روایت کی طرح متن کے ساتھ بیان کیا ہے۔
شیخ (بیہقی) فرماتے ہیں: ان کی مراد دونوں سندیں ہیں، جہاں تک متن کا تعلق ہے تو پہلا متن صرف معاویہ بن ہشام نے بیان کیا ہے، اس لیے میں اسے محفوظ نہیں سمجھتا، کیونکہ عبداللہ بن وہب اور عبدالوہاب بن عطاء نے اسے اسامہ بن زید سے جماعت کی روایت کی طرح متن کے ساتھ بیان کیا ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو طَاهِرٍ الْمُحَمَّدَآبَاذِيُّ، ثنا أَبُو قِلَابَةَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ الْفَضْلِ الْعَتَكِيُّ، ثنا عِمْرَانُ بْنُ خَالِدٍ الْخُزَاعِيُّ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَكُونَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَإِلَّا فَعَنْ يَمِينِهِ ". وَقَالَ: هَكَذَا كَانَ أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
حافظ ثناء اللہ
ابو برزہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے نبی ﷺ نے فرمایا: ”اگر تو طاقت رکھے تو امام کے پیچھے کھڑا ہو، ورنہ صف کی دائیں جانب۔“ فرماتے ہیں: اس طرح ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما نبی ﷺ کے پیچھے ہوتے تھے۔