حدیث نمبر: 4867
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ شَاذَانُ، أنبأ شَرِيكٌ، عَنِ اللَّيْثِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: " كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي الْقُنُوتِ إِلَى ثَدْيَيْهِ ".
حافظ ثناء اللہ
عبدالرحمن بن اسود رحمہ اللہ اپنے والد رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ قنوت میں اپنے ہاتھوں کو سینے تک اٹھاتے تھے۔
حدیث نمبر: 4868
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ هُوَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا أَبُو عَامِرٍ مُوسَى بْنُ عَامِرٍ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ ⦗٦٠⦘ مُسْلِمٍ، أَخْبَرَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ مُوسَى بْنِ وَرْدَانَ " أَنَّهُ كَانَ يَرَى أَبَا هُرَيْرَةَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي قُنُوتِهِ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ ".
حافظ ثناء اللہ
موسیٰ بن وردان کہتے ہیں کہ انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا، وہ رمضان میں قنوت پڑھتے ہوئے ہاتھ اٹھاتے تھے۔
(ب) عامر بن شبل جرمی کہتے ہیں: میں نے ابو قلابہ کو دیکھا وہ قنوت میں ہاتھ اٹھاتے تھے۔
(ب) عامر بن شبل جرمی کہتے ہیں: میں نے ابو قلابہ کو دیکھا وہ قنوت میں ہاتھ اٹھاتے تھے۔