حدیث نمبر: 4316
أنبأ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا النُّفَيْلِيُّ، ثنا مِسْكِينٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنِ ابْنِ أَبِي سَوْدَةَ، عَنْ مَيْمُونَةَ مَوْلَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَفْتِنَا فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ قَالَ: " إِيتُوهُ فَصَلُّوا فِيهِ " وَكَانَتِ الْبِلَادُ إِذْ ذَاكَ حَرْبًا " فَإِنْ لَمْ تَأْتُوهُ وَتُصَلُّوا فِيهِ فَابْعَثُوا بِزَيْتٍ يُسْرَجُ فِي قَنَادِيلِهِ ".
حافظ ثناء اللہ
رسول اللہ ﷺ کی باندی سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے ہمیں بیت المقدس کے بارے میں تعجب میں ڈال دیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اس طرف جاؤ تو اس میں نماز پڑھا کرو۔ اگر ان شہروں میں لڑائی ہو اور تم نہ آ سکو اور نہ ہی نماز پڑھ سکو تو پھر تیل بھیج دیا کرو تاکہ اس کی قندیلوں میں چراغ روشن کیے جا سکیں۔“