کتب حدیثالسنن الكبرى للبيهقيابوابباب: اس شخص کا بیان جو قراءت کرنا بھول گیا
حدیث نمبر: 3862
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ أنبأ أَبُو عَمْرِو بْنُ نُجَيْدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ " أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ كَانَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ الْمَغْرِبَ فَلَمْ يَقْرَأْ فِيهَا فَلَمَّا انْصَرَفَ قِيلَ لَهُ: مَا قَرَأْتَ قَالَ: فَكَيْفَ كَانَ الرُّكُوعُ وَالسُّجُودُ؟ قَالُوا: حَسَنًا قَالَ: فَلَا بَأْسَ إِذًا " وَهَذَا عَلَى قَوْلِ الشَّافِعِيِّ فِي الْقَدِيمِ مَحْمُولٌ عَلَى الْقِرَاءَةِ الْوَاجِبَةِ قَالَ الشَّافِعِيُّ: وَلَمْ يُذْكَرْ أَنَّهُ سَجَدَ لِلسَّهْوِ وَلَمْ يُعِدِ الصَّلَاةَ، فَإِنَّمَا فَعَلَ ذَلِكَ بَيْنَ ظَهْرِي الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ: وَهُوَ مَحْمُولٌ عِنْدَنَا عَلَى قِرَاءَةِ السُّورَةِ أَوْ عَلَى الْإِسْرَارِ بِالْقِرَاءَةِ فِيمَا كَانَ يَنْبَغِي لَهُ أَنْ يَجْهَرَ بِهَا، ثُمَّ قَدْ رُوِيَ عَنْ عُمَرَ أَنَّهُ أَعَادَهَا وَذَلِكَ يَرِدُ فِي بَابِ أَقَلِّ مَا يُجْزِي إِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالَى.
حافظ ثناء اللہ
ابوسلمہ بن عبدالرحمن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو مغرب کی نماز پڑھائی تو اس میں قراءت نہ کی۔ جب انہوں نے سلام پھیرا تو کسی نے کہا: آپ نے قراءت نہیں کی، تو انہوں نے فرمایا: رکوع و سجود کیے تھے؟ اس نے کہا: بہت اچھے۔ انہوں نے فرمایا: تو پھر کوئی حرج نہیں۔
یہ امام شافعی رحمہ اللہ کے قدیم قول پر ہے اور اس کو قراءت واجبہ پر محمول کیا جائے گا۔ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہاں راوی نے یہ ذکر نہیں کیا کہ انہوں نے سہو کے لیے سجدہ کیا اور نماز نہیں لوٹائی اور یہ انہوں نے مہاجرین و انصار کی موجودگی میں کیا ہے۔
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ہمارے نزدیک یہ (سورہ فاتحہ کے علاوہ) زائد سورت پر محمول ہے یا جن نمازوں میں جہری قراءت کرنی چاہیے ان میں سری قراءت پر محمول ہے۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نماز دوبارہ پڑھی۔ اس موضوع پر احادیث ”باب اقل ما یجزی“ میں آئیں گی۔ ان شاء اللہ تعالیٰ۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصلاة / حدیث: 3862
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف۔ اخرجه الشافعي في الام 7/ 238»