کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: نماز کے دوران سورت کے آخر میں سجدہ آنے کی صورت میں سجدہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 3762
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ هُوَ الْأَصَمُّ، ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ: قُرِئَ عَلَى ابْنِ وَهْبٍ أَخْبَرَكَ يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي الْأَعْرَجُ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ سَجَدَ فِي النَّجْمِ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ ثُمَّ اسْتَفْتَحَ بِسُورَةٍ أُخْرَى ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں: میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دیکھا، انہوں نے سورہ نجم میں فجر کی نماز میں سجدہ کیا، پھر دوسری سورت شروع کر دی۔
حدیث نمبر: 3763
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، ثنا أُسَيْدُ بْنُ عَاصِمٍ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ حَفْصٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ قَالَ: " إِذَا كَانَتِ السَّجْدَةُ فِي آخِرِ السُّورَةِ فَإِنْ شَاءَ رَكَعَ وَإِنْ شَاءَ سَجَدَ ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب سجدہ سورت کے اخیر میں ہو تو اگر چاہے تو رکوع کرلے اور اگر چاہے تو سجدہ کرلے۔
حدیث نمبر: 3764
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى، ثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ فِي الرَّجُلِ يَقْرَأُ السُّورَةَ آخِرُهَا السَّجْدَةُ قَالَ: " إِنْ شَاءَ رَكَعَ وَإِنْ شَاءَ سَجَدَ، ثُمَّ قَامَ فَقَرَأَ وَرَكَعَ وَسَجَدَ ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا اسود رحمہ اللہ، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے اس شخص کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو نماز میں ایسی سورت پڑھے جس کے آخر میں سجدہ ہو، وہ اگر چاہے تو رکوع کر لے اور اگر چاہے تو سجدہ کر لے۔ پھر کھڑا ہو کر قراءت کرے، رکوع کرے اور سجدہ کرے۔
حدیث نمبر: 3765
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبِرْتِيُّ الْقَاضِي، ثنا مُسْلِمٌ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو عَلِيٍّ حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّفَّاءُ أنبأ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، أنبأ مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ بَكْرٍ الْمُزَنِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلَانِ كِلَاهُمَا خَيْرٌ مِنِّي إِنْ لَمْ يَكُنْ أَظُنُّهُ قَالَ: أَبُو بَكْرٍ أَوْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، فَلَا أَدْرِي مَنْ هُوَ، أَنَّ أَحَدُهُمَا سَجَدَ ⦗٤٥٨⦘ فِي إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ، وَفِي اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ قَالَ: وَكَانَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ إِذَا قَرَأَ النَّجْمَ مَعَ الْقَوْمِ سَجَدَ وَإِذَا قَرَأَهَا فِي الصَّلَاةِ، وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا وَصَلَ إِلَيْهَا قُرْآنًا سَجَدَ، وَإِذَا لَمْ يَصِلْ إِلَيْهَا قُرْآنًا رَكَعَ، وَكَانَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ إِذَا قَرَأَهَا سَجَدَ ثُمَّ يَقُومُ فَيَقْرَأُ بِالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ أَوْ سُورَةٍ تُشْبِهُهَا قَالَ: وَسَجَدَ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " وَفِي حَدِيثِ الْبِرْتِيِّ: إِنْ لَمْ يَكُنِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
حافظ ثناء اللہ
(أ) سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے ایسے دو آدمیوں نے حدیث بیان کی جو مجھ سے بہتر ہیں، سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ یا سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ میں سے کسی نے، (راوی نے) فرمایا: ”مجھے نہیں یاد کہ کس نے بتایا؟“ ان میں سے کسی ایک نے سورت الانشقاق اور سورت العلق میں سجدہ کیا۔
(ب) سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما جب اس کے ساتھ کوئی اور قرآن کا حصہ ملاتے تو سجدہ کرتے اور اگر اس کے ساتھ کوئی اور حصہ نہ ملاتے تو رکوع کرلیتے۔
(ج) سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ جب اس کو پڑھتے تو سجدہ کرتے، پھر سجدے سے اٹھ کر سورت التین یا اس کے مشابہ کوئی سورت پڑھتے۔
(د) فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے بھی اس کے ساتھ سجدہ کیا ہے اور برتی کی حدیث میں ہے کہ اگرچہ نبی ﷺ یا سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نہ ہوں۔
(ب) سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما جب اس کے ساتھ کوئی اور قرآن کا حصہ ملاتے تو سجدہ کرتے اور اگر اس کے ساتھ کوئی اور حصہ نہ ملاتے تو رکوع کرلیتے۔
(ج) سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ جب اس کو پڑھتے تو سجدہ کرتے، پھر سجدے سے اٹھ کر سورت التین یا اس کے مشابہ کوئی سورت پڑھتے۔
(د) فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے بھی اس کے ساتھ سجدہ کیا ہے اور برتی کی حدیث میں ہے کہ اگرچہ نبی ﷺ یا سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نہ ہوں۔