السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: السجدة إذا كان في آخر السورة وكان في الصلاة باب: نماز کے دوران سورت کے آخر میں سجدہ آنے کی صورت میں سجدہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 3764
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى، ثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ فِي الرَّجُلِ يَقْرَأُ السُّورَةَ آخِرُهَا السَّجْدَةُ قَالَ: " إِنْ شَاءَ رَكَعَ وَإِنْ شَاءَ سَجَدَ، ثُمَّ قَامَ فَقَرَأَ وَرَكَعَ وَسَجَدَ ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا اسود رحمہ اللہ، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے اس شخص کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو نماز میں ایسی سورت پڑھے جس کے آخر میں سجدہ ہو، وہ اگر چاہے تو رکوع کر لے اور اگر چاہے تو سجدہ کر لے۔ پھر کھڑا ہو کر قراءت کرے، رکوع کرے اور سجدہ کرے۔