کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: نماز میں ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈالنے (تشبیک) کی کراہت کا بیان
حدیث نمبر: 3573
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا بِشْرُ بْنُ هِلَالٍ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ: سَأَلْتُ نَافِعًا عَنِ الرَّجُلِ يُصَلِّي وَهُوَ مُشَبِّكٌ يَدَهُ قَالَ: قَالَ ابْنُ عُمَرَ " تِلْكَ صَلَاةُ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَحَدِيثُ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ فِي النَّهْيِ عَنِ التَّشْبِيكِ بَيْنَ الْأَصَابِعِ بَعْدَمَا يَتَوَضَّأُ أَوْ بَعْدَمَا يَدْخُلُ الصَّلَاةَ مَوْضِعُهُ كِتَابُ الْجُمُعَةِ وَهُوَ إِنْ ثَبَتَ عَامٌّ فِي جَمِيعِ الصَّلَوَاتِ.
حافظ ثناء اللہ
(ا) اسماعیل بن امیہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نافع سے اس شخص کے بارے میں دریافت کیا جو ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں داخل کر کے نماز پڑھتا ہے، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”یہ یہودیوں کی نماز ہے۔“
(ب) سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث جو وضو اور نماز شروع کرنے کے بعد انگلیوں میں تشبیک کے بارے میں ہے، اس کا مقام کتاب الجمعہ میں ہے۔
(ب) اگر یہ حدیث ثابت ہو تو یہ حکم تمام نمازوں کے لیے ہوگا۔
(ب) سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث جو وضو اور نماز شروع کرنے کے بعد انگلیوں میں تشبیک کے بارے میں ہے، اس کا مقام کتاب الجمعہ میں ہے۔
(ب) اگر یہ حدیث ثابت ہو تو یہ حکم تمام نمازوں کے لیے ہوگا۔