کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: جب لمبا قیام شاق گزرے تو لاٹھی پر ٹیک لگانے کی رخصت کا بیان
حدیث نمبر: 3571
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ الشَّيْبَانِيُّ بِالْكُوفَةِ ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الزُّهْرِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، أنبأ شَيْبَانُ بْنُ ⦗٤١٠⦘ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ قَالَ: قَدِمْتُ الرَّقَّةَ، فَقَالَ لِي بَعْضُ أَصْحَابِي: هَلْ لَكَ فِي رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: قُلْتُ: غَنِيمَةٌ فَدَفَعْنَا إِلَى وَابِصَةَ بْنِ مَعْبَدٍ فَقُلْتُ لِصَاحِبِي: نَبْدَأُ فَنَنْظُرُ إِلَى دَلِّهِ فَإِذَا عَلَيْهِ قَلَنْسُوَةٌ لَاطِيَةٌ ذَاتُ أُذُنَيْنِ وَبُرْنُسُ خَزٍّ أَغْبَرُ وَإِذَا هُوَ مُعْتَمِدٌ عَلَى عَصًا فِي صَلَاتِهِ، فَقُلْنَا لَهُ بَعْدَ أَنْ سَلَّمْنَا فَقَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمُّ قَيْسٍ بِنْتُ مِحْصَنٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّ " رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا أَسَنَّ وَحَمَلَ اللَّحْمَ اتَّخَذَ عَمُودًا فِي مُصَلَّاهُ يَعْتَمِدُ عَلَيْهِ ".
حافظ ثناء اللہ
ہلال بن یساف بیان کرتے ہیں کہ میں رقہ (شام کے ایک شہر) گیا، میرے بعض دوستوں نے کہا: ”کیا تم نبی ﷺ کے کسی صحابی کو دیکھنا چاہتے ہو؟“ میں نے کہا: ”یہ تو بڑی سعادت ہے۔“ ہم وابصہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے۔ میں نے اپنے دوست سے کہا: ”سب سے پہلے ہم ان کی ظاہری صورت و سیرت کا دیدار کریں گے۔“ ہم نے دیکھا کہ وہ ایک ایسی ٹوپی پہنے ہوئے تھے، جو سر سے چپکی ہوئی تھی، اس کے دو کنارے تھے اور وہ اون کی بنی ہوئی خاکی رنگ کی ٹوپی بھی پہنے ہوئے تھے اور انھوں نے نماز کے دوران لاٹھی پر ٹیک لگائی ہوئی تھی۔ ہم نے انھیں سلام کہنے کے بعد اس سے متعلق دریافت کیا تو انھوں نے فرمایا: ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا نے مجھے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ جب عمر رسیدہ اور بھاری جسم والے ہو گئے تھے تو انھوں نے اپنی جائے نماز کے پاس ایک ستون بنوایا، آپ ﷺ (نماز کے دوران) اس کا سہارا لیتے تھے۔
حدیث نمبر: 3572
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرَانَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، أنبأ سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا مُعَاوِيَةُ، عَنِ الْحَجَّاجِ، عَنْ عَطَاءٍ قَالَ: " كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَكَّئُونَ عَلَى الْعِصِيِّ فِي الصَّلَاةِ ".
حافظ ثناء اللہ
عطاء رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم نماز میں لاٹھی پر ٹیک لگایا کرتے تھے۔