حدیث نمبر: 2797
أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْعَدْلُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، أنبأ يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ، عَنْ بُدَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فِي صَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: فَكَانَ " يَقُولُ بَيْنَ كُلِّ رَكْعَتَيْنِ تَحِيَّةً " مُخَرَّجٌ فِي كِتَابِ مُسْلِمٍ مِنْ حَدِيثِ حُسَيْنِ بْنِ ذَكْوَانَ الْمُعَلِّمِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَكَانَ " يَقُولُ فِي كُلِّ رَكْعَتَيْنِ التَّحِيَّةَ ".
حافظ ثناء اللہ
(ا) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ ﷺ کی نماز کا طریقہ بیان کرتے ہوئے فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہر دو رکعتوں کے درمیان تشہد پڑھتے تھے۔
(ب) صحیح مسلم میں حسین بن ذکوان معلم کی روایت میں یہ ہے کہ انھوں نے فرمایا: آپ ﷺ فرماتے تھے: ”ہر دو رکعتوں میں تشہد ہے۔“
(ب) صحیح مسلم میں حسین بن ذکوان معلم کی روایت میں یہ ہے کہ انھوں نے فرمایا: آپ ﷺ فرماتے تھے: ”ہر دو رکعتوں میں تشہد ہے۔“
حدیث نمبر: 2798
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَلَّادِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَمِّهِ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ حَدِيثَ الصَّلَاةِ وَقَالَ فِيهِ: " فَإِذَا أَنْتَ قُمْتَ فِي صَلَاتِكَ فَكَبِّرِ اللهَ، ثُمَّ اقْرَأْ مَا تَيَسَّرَ عَلَيْكَ مِنَ الْقُرْآنِ " وَقَالَ فِيهِ: " فَإِذَا جَلَسْتَ فِي وَسَطِ الصَّلَاةِ فَاطْمَئِنَّ وَافْتَرِشْ فَخِذَكَ الْيُسْرَى، ثُمَّ تَشَهَّدْ، ثُمَّ إِذَا قُمْتَ فَمِثْلُ ذَلِكَ حَتَّى تَفْرُغَ مِنْ صَلَاتِكَ ".
حافظ ثناء اللہ
علی بن یحییٰ بن خلاد بن رافع اپنے والد سے اور وہ اپنے چچا رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہما سے نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تو اپنی نماز کے لیے کھڑا ہو جائے تو «اللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ اکبر“ کہہ، پھر قرآن سے جو تجھے یاد ہو پڑھ۔“ اس میں یہ بھی ہے کہ ”جب تو نماز کے درمیان بیٹھے تو اطمینان سے بیٹھ اور اپنی بائیں ران کو بچھا، پھر تشہد پڑھ، پھر جب تو (تیسری رکعت کے لیے) کھڑا ہو تو اسی طرح کر، یہاں تک کہ تو اپنی نماز سے فارغ ہو جائے۔“