حدیث نمبر: 2749
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ، سَمِعَ أَبَا حَمْزَةَ يُحَدِّثُ عَنْ رَجُلٍ مِنْ عَبْسٍ، شُعْبَةُ يَرَى أَنَّهُ صِلَةُ بْنُ زُفَرَ، عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّهُ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ قَالَ: وَكَانَ يَقُولُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ: " رَبِّ اغْفِرْ لِي رَبِّ اغْفِرْ لِي، وَجَلَسَ بِقَدْرِ سُجُودِهِ ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے نبی ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی۔۔۔ آپ ﷺ دو سجدوں کے درمیان ”«رَبِّ اغْفِرْ لِي، رَبِّ اغْفِرْ لِي» ”اے اللہ! مجھے بخش دے، اے اللہ! مجھے بخش دے“” کہتے اور جلسہ سجدے کے برابر ہی کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 2750
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالُوا: أنبأ أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الطَّبِيبُ، ثنا كَامِلُ بْنُ الْعَلَاءِ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ ⦗١٧٦⦘ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بِتُّ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ، فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نَوْمِهِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فِي صَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَفِيهِ: وَكَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السَّجْدَةِ قَالَ: " رَبِّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاجْبُرْنِي وَارْفَعْنِي وَارْزُقْنِي وَاهْدِنِي، ثُمَّ سَجَدَ " تَابَعَهُ زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ عَنْ كَامِلٍ، وَقِيلَ عَنْ زَيْدٍ: وَعَافِنِي دُونَ قَوْلِهِ: وَاجْبُرْنِي وَارْفَعْنِي.
حافظ ثناء اللہ
(ا) سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے اپنی خالہ جان ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں رات گزاری، رات کو رسول اللہ ﷺ نیند سے اٹھے۔۔۔ اس حدیث میں یہ بھی ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ جب سجدے سے سر اٹھاتے تو پڑھتے: «رَبِّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي، وَاجْبُرْنِي وَارْفَعْنِي وَارْزُقْنِي وَاهْدِنِي» ”اے اللہ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے قدرت و طاقت عطا کر، مجھے رفعتیں عطا فرما اور مجھے رزق بھی دے اور ہدایت سے بھی مالا مال فرما۔“ پھر دوسرا سجدہ کرتے۔
(ب) زید سے منقول ہے کہ انہوں نے «وَاجْبُرْنِي وَارْفَعْنِي» کی جگہ «وَعَافِنِي» ”اے اللہ! مجھے عافیت دے“ کے الفاظ روایت کیے ہیں۔
(ب) زید سے منقول ہے کہ انہوں نے «وَاجْبُرْنِي وَارْفَعْنِي» کی جگہ «وَعَافِنِي» ”اے اللہ! مجھے عافیت دے“ کے الفاظ روایت کیے ہیں۔
حدیث نمبر: 2751
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، أنبأ عَبْدُ الْوَهَّابِ، أنبأ سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ كَانَ يَقُولُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ: " رَبِّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَارْفَعْنِي وَاجْبُرْنِي " رَوَاهُ الْحَارِثُ الْأَعْوَرُ، عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَاهْدِنِي بَدَلَ وَارْفَعْنِي.
حافظ ثناء اللہ
سلیمان تیمی فرماتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ دو سجدوں کے درمیان «رَبِّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي، وَارْفَعْنِي وَاجْبُرْنِي» ”اے میرے رب! مجھے معاف فرما، مجھ پر رحم فرما، مجھے رفعتیں عطا کر اور مجھے قوت و طاقت عطا فرما“ پڑھتے تھے۔
حارث اعور نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہی روایت نقل کی ہے مگر یہ کہ اس نے «وَارْفَعْنِي» کی جگہ «وَاهْدِنِي» کے الفاظ نقل کیے ہیں۔
حارث اعور نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہی روایت نقل کی ہے مگر یہ کہ اس نے «وَارْفَعْنِي» کی جگہ «وَاهْدِنِي» کے الفاظ نقل کیے ہیں۔