حدیث نمبر: 2321
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنَزِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ، ثنا زَائِدَةُ، ثنا عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ الْجَرْمِيُّ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي أَنَّ وَائِلَ بْنَ حُجْرٍ أَخْبَرَهُ قَالَ: قُلْتُ: لَأَنْظُرَنَّ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ يُصَلِّي قَالَ: فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ " قَامَ وَكَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ " وَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَقَالَ فِي آخِرِهِ: " ثُمَّ جِئْتُ بَعْدَ ذَلِكَ بِزَمَانٍ فِيهِ بَرْدٌ فَرَأَيْتُ النَّاسَ عَلَيْهِمْ جُلُّ الثِّيَابِ تَحَرَّكُ أَيْدِيهِمْ مِنْ تَحْتِ الثِّيَابِ ".
حافظ ثناء اللہ
عاصم بن کلیب فرماتے ہیں کہ میرے والد نے مجھے خبر دی کہ سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے (دل میں) سوچا کہ میں ضرور رسول اللہ ﷺ پر نظر رکھوں گا کہ آپ نماز کس طرح ادا فرماتے ہیں، میں نے آپ کی طرف دیکھا، آپ کھڑے ہوئے، تکبیر کہی اور رفع یدین کیا۔۔۔ مکمل حدیث ذکر کی۔ اس کے آخر میں فرمایا: پھر اس کے بعد میں سردیوں کے موسم میں آیا تو میں نے دیکھا کہ لوگوں نے بڑی بڑی چادریں اوڑھ رکھی تھیں، لیکن ان چادروں کے نیچے ان کے ہاتھ (رفع یدین کے وقت) حرکت کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 2322
وَرَوَاهُ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ: " ثُمَّ أَتَيْتُهُمْ فِي الشِّتَاءِ فَرَأَيْتُهُمْ يَرْفَعُونَ أَيْدِيَهُمْ فِي الْبَرَانِسِ " أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْعَبَّاسِ، أنبأ الرَّبِيعُ أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ سُفْيَانُ فَذَكَرَهُ.
حافظ ثناء اللہ
سفیان بن عیینہ، عاصم سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا وائل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: پھر میں ان ﷺ کے پاس موسم سرما میں آیا، میں نے دیکھا کہ وہ ﷺ (رفع یدین کرتے وقت) اپنے ہاتھ چادروں میں اٹھاتے تھے۔