حدیث نمبر: 1988
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، أنا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، قَالَ: " أُمِرَ بِلَالٌ أَنْ يُثَوِّبَ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ وَلَا يُثَوِّبَ فِي غَيْرِهَا ".
حافظ ثناء اللہ
عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بلال رضی اللہ عنہ کو صبح کی نماز میں «اَلصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ» ”نماز نیند سے بہتر ہے“ کہنے کا حکم دیا گیا، اس کے علاوہ میں «اَلصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ» ”نماز نیند سے بہتر ہے“ کہنے کا حکم نہیں دیا گیا۔
حدیث نمبر: 1989
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرَانَ، أنا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ ثنا يَحْيَى بْنُ جَعْفَرٍ، أنا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ثنا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ بِلَالٍ، قَالَ: " أَمَرَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ لَا أُثَوِّبَ إِلَّا فِي الْفَجْرِ " وَهَذَا أَيْضًا مُرْسَلٌ فَإِنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَى لَمْ يَلْقَ بِلَالًا، وَرَوَاهُ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ، وَزُبَيْدٍ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ أَنَّ بِلَالًا كَانَ لَا يُثَوِّبُ إِلَّا فِي الْفَجْرِ فَكَانَ يَقُولُ فِي أَذَانِهِ: حِيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ.
حافظ ثناء اللہ
(الف) سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھ کو رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا: ”میں فجر کے علاوہ (دوسری اذان میں) تثویب نہ کروں۔“
(ب) سوید بن غفلہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ فجر کے علاوہ تثویب نہیں کرتے تھے، وہ اپنی اذان میں کہتے تھے: «حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ» ”کامیابی کی طرف آؤ، نماز نیند سے بہتر ہے۔“
(ب) سوید بن غفلہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ فجر کے علاوہ تثویب نہیں کرتے تھے، وہ اپنی اذان میں کہتے تھے: «حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ» ”کامیابی کی طرف آؤ، نماز نیند سے بہتر ہے۔“
حدیث نمبر: 1990
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ثنا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّقِّيُّ، عَنِ الْحَجَّاجِ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ ثنا أَبُو دَاوُدَ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أنا سُفْيَانُ ثنا أَبُو يَحْيَى عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ فَثَوَّبَ رَجُلٌ فِي الظُّهْرِ أَوِ الْعَصْرِ فَقَالَ: اخْرُجْ بِنَا فَإِنَّ هَذِهِ بِدْعَةٌ ".
حافظ ثناء اللہ
مجاہد سے روایت ہے کہ میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا، ایک شخص نے ظہر یا عصر میں تثویب کی تو انہوں نے کہا: تو ہمارے پاس سے نکل جا، یہ تو بدعت ہے۔