کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: نماز کے اوقات کی علامات (اور دلائل) کی رعایت رکھنے کا بیان
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، وَعَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذٍ، قَالَا: ثنا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ثنا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلَاءِ الْعَطَّارُ بِمَكَّةَ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ السَّكْسَكِيِّ، عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ خِيَارَ عِبَادِ اللهِ الَّذِينَ يُرَاعُونَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالنُّجُومَ وَالْأَهِلَّةِ لِذِكْرِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ " تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلَاءِ بِإِسْنَادِهِ هَكَذَا وَهُوَ ثِقَةٌ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کے نزدیک وہ بندے پسندیدہ ہیں جو سورج، چاند، ستاروں اور نئے چاندوں کا اللہ کے ذکر کے لیے خیال رکھتے ہیں۔“
عبدالجبار بن علاء اس سند کے ساتھ اسے اس طرح بیان کرنے میں منفرد ہیں، اور وہ ثقہ ہیں۔
عبدالجبار بن علاء اس سند کے ساتھ اسے اس طرح بیان کرنے میں منفرد ہیں، اور وہ ثقہ ہیں۔
وَقَدْ أَخْبَرَنَاهُ أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ ثنا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، أنا مِسْعَرٌ عَنْ إِبْرَاهِيمَ السَّكْسَكِيِّ، حَدَّثَنِي أَصْحَابُنَا عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، أَنَّهُ قَالَ: " إِنَّ أَحَبَّ عِبَادِ اللهِ إِلَى اللهِ الَّذِينَ يُحِبُّونَ اللهَ وَيُحَبِّبُونَ اللهَ إِلَى النَّاسِ وَالَّذِينَ يُرَاعُونَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالنُّجُومَ وَالْأَهِلَّةَ لِذِكْرِ اللهِ " رُوِيَ مَوْقُوفًا عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ فِي مَعْنَاهُ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ کے بندوں میں سے اللہ کے ہاں پسندیدہ بندے وہ ہیں جو اللہ سے محبت کرتے ہیں اور اللہ کو لوگوں کے ہاں محبوب بناتے ہیں اور وہ لوگ جو سورج، چاند، ستاروں اور نئے چاندوں کا اللہ کے ذکر کے لیے خیال رکھتے ہیں۔
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ، أنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ، أنبأ ابْنُ أَبِي عَاصِمٍ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ أَبُو يُوسُفَ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ وَاصِلِ بْنِ أَيُّوبَ الْأُسْوَارِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: " أَلَا إِنَّ خِيَارَ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِينَ يُرَاعُونَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالنُّجُومَ لِمَوَاقِيتِ الصَّلَاةِ ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”آگاہ رہو امت محمد ﷺ کے بہترین لوگ وہ ہیں جو نماز کے اوقات کے لیے سورج، چاند اور ستاروں کا خیال رکھتے ہیں۔“