کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: زخمی، پھوڑے اور چیچک والے مریض کے تیمم کرنے کا بیان جب وہ پانی کے استعمال سے جان جانے یا بیماری کے سخت ہونے کا خوف محسوس کرے
حدیث نمبر: 1066
أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ، أنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْحَافِظُ أنا أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ أنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى، ثنا جَرِيرُ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، رَفَعَهُ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى {وَإِنْ كُنْتُمْ مَرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ} [النساء: ٤٣] قَالَ: " إِذَا كَانَتْ بِالرَّجُلِ الْجِرَاحَةُ فِي سَبِيلِ اللهِ أَوِ الْقَرْحُ أَوِ الْجُدَرِيُّ فَيُجْنِبُ فَيَخَافُ إِنِ اغْتَسَلَ أَنْ يَمُوتَ فَلْيَتَيَمَّمْ. لَفْظُ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَلِيٍّ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ جَعْفَرٌ الشَّامَاتِيُّ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مُوسَى، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ إِسْحَاقُ الْحَنْظَلِيُّ، عَنْ جَرِيرٍ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿وَإِنْ كُنْتُمْ مَرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ﴾ [سورة النساء: 43] کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جب آدمی کو اللہ کے راستے میں زخم یا پھوڑا یا چیچک ہوتی ہے اور وہ جنبی ہو جاتا ہے اور ڈرتا ہے کہ اگر اس نے غسل کیا تو وہ مر جائے گا تو وہ تیمم کر لے۔
حدیث نمبر: 1067
وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ الْمُقْرِئُ بِبَغْدَادَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ، ثنا يَحْيَى بْنُ جَعْفَرٍ، أنا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ، ثنا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فِي الرَّجُلِ تُصِيبُهُ الْجَنَابَةُ وَبِهِ الْجِرَاحَةُ يَخَافُ إِذَا اغْتَسَلَ أَنْ يَمُوتَ، قَالَ: " فَلْيَتَيَمَّمُ وَلْيُصَلِّ ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو جنبی ہو جاتا ہے اور اس کو زخم ہے، وہ ڈرتا ہے کہ اگر اس نے غسل کیا تو مر جائے گا، وہ تیمم کرے اور نماز پڑھے۔
حدیث نمبر: 1068
وَرَوَاهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ وَغَيْرُهُ أَيْضًا، عَنْ عَطَاءٍ مَوْقُوفًا، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَزْرَةُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ مَوْقُوفًا، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، ثنا شُعْبَةُ، ⦗٣٤٤⦘ أَخْبَرَنِي عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَزْرَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فِي الْمَجْدُورِ وَأَشْبَاهِهِ إِذَا أَجْنَبَ، قَالَ: " يَتَيَمَّمُ بِالصَّعِيدِ " وَرَوَاهُ الثَّوْرِيُّ، وَعَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ بِإِسْنَادِهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: رُخِّصَ لِلْمَرِيضِ التَّيَمُّمُ بِالصَّعِيدِ.
حافظ ثناء اللہ
(الف) سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما چیچک والے کے متعلق فرماتے ہیں: وہ تیمم کرے گا۔
(ب) سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما چیچک اور اس جیسے مریض کے متعلق فرماتے ہیں: جب وہ جنبی ہو جائے تو مٹی سے تیمم کرے گا۔
(ج) سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ مریض کو مٹی سے تیمم کرنے میں رخصت دی گئی ہے۔
(ب) سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما چیچک اور اس جیسے مریض کے متعلق فرماتے ہیں: جب وہ جنبی ہو جائے تو مٹی سے تیمم کرے گا۔
(ج) سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ مریض کو مٹی سے تیمم کرنے میں رخصت دی گئی ہے۔