کتب حدیث › السنن الكبرى للبيهقي › ابواب › باب: اس نماز کے دوران پانی نظر آ جانے کا بیان جو تیمم سے شروع کی گئی ہو
❮
❯
احْتَجَّ بَعْضُ أَصْحَابِنَا فِي ذَلِكَ بِعُمُومِ قَوْلِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يَنْصَرِفْ حَتَّى يَسْمَعَ صَوْتًا أَوْ يَجِدَ رِيحًا " وَبِعُمُومِ قَوْلِهِ فِي حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ: " لَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ شَيْءٌ وَادْرَءُوا مَا اسْتَطَعْتُمْ ".
حافظ ثناء اللہ
ہمارے بعض اصحاب نے اس مسئلے میں نبی کریم ﷺ کے اس عمومی فرمان سے استدلال کیا ہے: ”وہ (نماز سے) نہ پھرے یہاں تک کہ کوئی آواز سن لے یا بو پا لے۔“
اور سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی حدیث میں آپ ﷺ کے اس عمومی فرمان سے بھی استدلال کیا ہے کہ: ”کوئی بھی چیز نماز کو نہیں توڑتی، اور تم سے جہاں تک ہو سکے (سامنے سے گزرنے والے کو) روکو۔“
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الطهارة / حدیث: 1052
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَا وُضُوءَ إِلَّا مِنْ صَوْتٍ أَوْ رِيحٍ " وَالِاسْتِدَلَالُ بِهَذَا الْحَدِيثِ فِي هَذِهِ الْمَسْأَلَةِ لَا يَصِحُّ وَلَا بِحَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”وضو صرف آواز سے یا بدبو سے ٹوٹتا ہے۔“
(ب) اس مسئلے میں اس حدیث اور سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ والی روایت سے استدلال درست نہیں۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الطهارة / حدیث: 1052
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِي سِنَانَ ضِرَارِ بْنِ مُرَّةَ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ عَلِيٍّ، أَنَّهُ قَالَ عَلَى الْمِنْبَرِ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ إِلَّا الْحَدَثُ " وَلَا أَسْتَحْيِيكُمْ مِمَّا لَمْ يَسْتَحِ مِنْهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْحَدَثُ أَنْ تَفْسُوَ أَوْ تَضْرِطَ تَفَرَّدَ بِهِ حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ الْعَنَزِيُّ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے منبر پر فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نماز کو حدث ہی ختم کرتی ہے۔“ اور میں تم سے اس چیز میں شرم محسوس نہیں کرتا (مسئلہ بیان کرنے میں) جس سے رسول اللہ ﷺ نے شرم نہیں کی۔ حدث یہ ہے کہ بغیر آواز کے یا آواز کے ساتھ کوئی چیز خارج ہو۔
اس روایت کو بیان کرنے میں حبان بن علی عنزی منفرد ہیں۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الطهارة / حدیث: 1053
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف۔ أخرجه عبد الله في زوائد المسند 1/138»