کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: غسل میں کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کی تاکید اور اس میں وضو کی جگہوں کو ترتیب سے دھونے کا بیان
حدیث نمبر: 839
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ الْأَدِيبُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنِي أَبُو يَعْلَى، ثنا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا وَكِيعٌ، ثنا الْأَعْمَشُ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ كُرَيْبٍ، ⦗٢٧٤⦘ قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ، عَنْ خَالَتِهِ مَيْمُونَةَ، قَالَتْ: " وَضَعْتُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُسْلًا فَاغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ فَأَكْفَأَ الْإِنَاءَ بِشِمَالِهِ عَلَى يَمِينِهِ، فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلَاثًا، ثُمَّ أَفَاضَ عَلَى فَرْجِهِ فَغَسَلَهُ، ثُمَّ قَالَ: بِيَدِهِ عَلَى الْحَائِطِ، أَوْ عَلَى الْأَرْضِ فَدَلَكَهَا، ثُمَّ مَضْمَضَ، وَاسْتَنْشَقَ وَغَسَلَ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ وَأَفَاضَ عَلَى رَأْسِهِ، ثُمَّ أَفَاضَ عَلَى سَائِرِ جَسَدِهِ، ثُمَّ تَنَحَّى وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ، فَأَتَيْتُهُ بِثَوْبٍ، فَقَالَ: بِيَدِهِ هَكَذَا - يَعْنِي: رَدَّهُ -. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، مِنْ أَوْجُهٍ عَنِ الْأَعْمَشِ، وَاحْتَجَّ بِهِ فِيمَنْ تَوَضَّأَ مِنَ الْجَنَابَةِ، ثُمَّ غَسَلَ سَائِرَ جَسَدِهِ، وَلَمْ يُعِدْ غَسَلَ مَوَاضِعَ الْوُضُوءِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ وَغَيْرِهِ، عَنْ وَكِيعٍ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اپنی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے لیے غسل کا پانی رکھا، آپ ﷺ نے غسلِ جنابت کیا، پھر آپ ﷺ نے برتن کو بائیں ہاتھ کے ساتھ اپنے دائیں ہاتھ پر انڈیلا اور اپنی ہتھیلیوں کو تین مرتبہ دھویا، پھر شرم گاہ پر پانی بہا کر اس کو دھویا، پھر ہاتھ زمین پر یا دیوار پر مارا، اس کو ملا، پھر کلی کی اور ناک میں پانی چڑھایا اور اپنا چہرہ اور بازو دھوئے اور اپنے سر پر پانی بہایا، پھر اپنے سارے جسم پر پانی بہایا۔ پھر (اس جگہ سے) الگ ہوئے، اپنے پاؤں دھوئے، میں آپ ﷺ کے لیے کپڑا لے کر آئی، آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا یعنی اس کو واپس کر دیا۔
ایک روایت میں ہے کہ پھر اپنے سارے جسم کو دھویا اور وضو کی جگہوں کو دوبارہ نہیں دھویا۔
ایک روایت میں ہے کہ پھر اپنے سارے جسم کو دھویا اور وضو کی جگہوں کو دوبارہ نہیں دھویا۔