کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: نجاست دھونے کے بعد ہاتھ کو زمین پر رگڑنے اور اسے دھونے کا بیان
حدیث نمبر: 815
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو عَمْرٍو الْمُسْتَمْلِي، ثنا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، ثنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي خَالَتِي مَيْمُونَةُ، قَالَتْ: " أَدْنَيْتُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُسْلَهُ مِنَ الْجَنَابَةِ فَغَسَلَ كَفَّيْهِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، ثُمَّ أَدْخَلَ كَفَّهُ الْيُمْنَى فِي الْإِنَاءِ، فَأَفْرَغَ بِهَا عَلَى فَرْجِهِ فَغَسَلَهُ بِشِمَالِهِ، ثُمَّ ضَرَبَ بِشِمَالِهِ الْأَرْضَ فَدَلَكَهَا دَلْكًا شَدِيدًا، ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ، ثُمَّ أَفْرَغَ عَلَى رَأْسِهِ ثَلَاثَ حَفَنَاتٍ مَلَأَ كَفَّيْهِ، ثُمَّ غَسَلَ سَائِرَ جَسَدِهِ، ثُمَّ تَنَحَّى عَنْ مَقَامِهِ ذَلِكَ فَغَسَلَ رِجْلَيْهِ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ بِالْمِنْدِيلِ فَرَدَّهُ ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُجْرٍ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مجھے میری خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے بیان فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے غسل کا پانی آپ کے قریب رکھا، آپ ﷺ نے اپنی ہتھیلیاں دو یا تین مرتبہ دھوئیں، پھر اپنی دائیں ہتھیلی کو برتن میں داخل کیا اور اس کے ساتھ اپنی شرم گاہ پر پانی ڈالا، پھر اس کو اپنے بائیں ہاتھ سے دھویا، پھر اپنا بایاں ہاتھ زمین پر سختی سے رگڑا، پھر نماز جیسا وضو کیا، پھر اپنے سر پر تین چلو بھر کے ڈالے، پھر اپنے سارے جسم کو دھویا، پھر اس جگہ سے الگ ہو گئے تو آپ ﷺ نے اپنے پاؤں کو دھویا، پھر میں آپ ﷺ کے پاس رومال لے کر آئی تو آپ ﷺ نے اس کو واپس کر دیا۔
حدیث نمبر: 816
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ بَدَأَ فَأَفْرَغَ الْإِنَاءَ عَلَى يَدِهِ فَغَسَلَهَا ثَلَاثًا، ثُمَّ يُفْرِغُ بِيَمِينِهِ عَلَى شِمَالِهِ، ثُمَّ عَلَى فَرْجِهِ، ثُمَّ ضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَى الْأَرْضِ فَمَسَحَهَا، ثُمَّ غَسَلَهَا، ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ، ثُمَّ أَفْرَغَ عَلَى رَأْسِهِ وَسَائِرِ جَسَدِهِ، ثُمَّ تَنَحَّى فَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى وَغَيْرِهِ عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ جب غسل جنابت کرتے تو برتن کو اپنے ہاتھ پر انڈیلتے، ان کو تین مرتبہ دھوتے، پھر دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالتے، پھر اپنی شرم گاہ پر، پھر ہاتھ کو زمین پر ملتے، پھر اس کو دھوتے، پھر نماز جیسا وضو کرتے، پھر اپنے سر پر ڈالتے اور اپنے سارے جسم پر، پھر الگ ہوتے اپنے پاؤں کو دھوتے۔
حدیث نمبر: 817
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، ثنا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا الْأَعْمَشُ، فَذَكَرَهُ. بِإِسْنَادِهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ فَغَسَلَ فَرْجَهُ بِيَدِهِ، ثُمَّ دَلَكَ بِهَا الْحَائِطَ، ثُمَّ غَسَلَهَا، ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ غُسْلِهِ غَسَلَ رِجْلَيْهِ ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنِ الْحُمَيْدِيِّ.
حافظ ثناء اللہ
اعمش نے اسی سند سے بیان کیا ہے کہ نبی ﷺ نے غسلِ جنابت کیا، اپنے ہاتھ سے شرم گاہ کو دھویا، پھر اس کو دیوار پر ملا، پھر دھویا، پھر نماز جیسا وضو کیا، جب غسل سے فارغ ہوئے تو اپنے پاؤں دھوئے۔
حدیث نمبر: 818
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ ⦗٢٦٨⦘ شَوْكَرٍ، ثنا هُشَيْمٌ، عَنْ عُرْوَةَ الْهَمْدَانِيِّ، ثنا الشَّعْبِيُّ، قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ: " لَئِنْ شِئْتُمْ لَأُرِيَنَّكُمْ أَثَرَ يَدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْحَائِطِ حَيْثُ كَانَ يَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَةِ ".
حافظ ثناء اللہ
شعبی کہتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: اگر تم چاہو تو میں تم کو رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ کا نشان دیوار پر دکھاؤں جس جگہ آپ ﷺ غسل جنابت کیا کرتے تھے۔