السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: غسل الجنب ما به من الأذى بشماله باب: جنبی کا بائیں ہاتھ سے اپنے جسم پر لگی نجاست کو دھونے کا بیان
حدیث نمبر: 814
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: وَثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ: قُرِئَ عَلَى ابْنِ وَهْبٍ: أَخْبَرَكَ مَخْرَمَةُ يَعْنِي ابْنَ بُكَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِذَا اغْتَسَلَ بَدَأَ بِيَمِينِهِ فَصَبَّ عَلَيْهَا مِنَ الْمَاءِ فَغَسَلَهَا ثُمَّ صَبَّ الْمَاءَ عَلَى الْأَذَى الَّذِي بِهِ بِيَمِينِهِ وَغَسَلَ عَنْهُ بِشِمَالِهِ حَتَّى إِذَا فَرَغَ مِنْ ذَلِكَ أَظُنُّهُ زَادَ: صَبَّ الْمَاءَ عَلَى رَأْسِهِ ". ⦗٢٦٧⦘ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ هَارُونَ الْأَيْلِيِّ، عَنِ ابْنِ وَهْبٍ.حافظ ثناء اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب غسل کرتے تو پہلے اپنے دائیں ہاتھ پر پانی بہا کر اس کو دھوتے، پھر اپنے دائیں ہاتھ سے اس پلیدی پر پانی ڈالتے جو آپ کو لگی ہوتی تھی اور اپنے بائیں ہاتھ سے اسے دھوتے، یہاں تک کہ جب آپ ﷺ اس سے فارغ ہو جاتے۔ میرا گمان یہ ہے کہ (راوی نے) یہ الفاظ زیادہ کیے کہ اپنے سر پر پانی ڈالتے۔