کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: اس چیز سے استنجاء کرنے کی ممانعت میں وارد احادیث کا بیان جس سے ایک بار استنجاء کیا جا چکا ہو
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو سَعْدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَالِينِيُّ، نا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ، نا الْخَضِرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أُمَيَّةَ، نا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ، نا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يعْنِي الطَّرَائِفِيَّ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الِاسْتِنْجَاءُ بِثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ، وَبِالتُّرَابِ إِذَا لَمْ يَجِدْ حَجَرًا، وَلَا يُسْتَنْجَى بِشَيْءٍ قَدِ اسْتُنْجِيَ بِهِ مَرَّةً ". عُثْمَانُ الطَّرَائِفِيُّ تَكَلَّمُوا فِيهِ، وَيَرْوِي عَنْ قَوْمٍ مَجْهُولِينَ وَاللهُ أَعْلَمُ. وَرُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ، عَنْ أَنَسٍ وَلَا يَصِحُّ.
حافظ ثناء اللہ
عبد الرحمن بن عبد الواحد فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تین پتھروں سے استنجا کرو اور مٹی سے استنجا اس وقت کرنا جب پتھر نہ پائے اور جس چیز سے ایک مرتبہ استنجا کیا گیا ہے اس سے دوبارہ استنجا نہ کیا جائے۔“
عثمان طرائفی پر محدثین نے کلام کیا ہے اور وہ مجہول لوگوں سے روایت کرتا ہے، واللہ اعلم۔ یہ روایت سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے ایک دوسری سند سے بھی مروی ہے مگر وہ صحیح نہیں۔
عثمان طرائفی پر محدثین نے کلام کیا ہے اور وہ مجہول لوگوں سے روایت کرتا ہے، واللہ اعلم۔ یہ روایت سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے ایک دوسری سند سے بھی مروی ہے مگر وہ صحیح نہیں۔
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ هَارُونَ بْنِ مُوسَى الْبَلَدِيُّ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي دَاودَ، نا مَعْنُ بْنُ رِفَاعَةَ، نا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ بُخْتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الِاسْتِنْجَاءُ بِثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ، وَبِالتُّرَابِ إِذَا لَمْ يَكُنْ يَجِدْ حِجَارَةً، وَلَا يَسْتَنْجِي بِشَيْءٍ قَدِ اسْتُنْجِيَ بِهِ مَرَّةً ". قَالَ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ، عَامَّةُ مَا رَوَى إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ هَذَا لَا يُتَابِعُهُ عَلَيْهِ أَحَدٌ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تین پتھروں اور مٹی سے اس وقت استنجا کرنا جب وہ پتھر نہ پائے اور جس چیز سے ایک مرتبہ استنجا کیا جائے اس سے دو بار استنجا نہ کیا جائے۔“
ابو احمد بن عدی فرماتے ہیں: ابراہیم بن ابی حمید کی اکثر روایات پر کوئی اس کی متابعت نہیں کرتا۔
ابو احمد بن عدی فرماتے ہیں: ابراہیم بن ابی حمید کی اکثر روایات پر کوئی اس کی متابعت نہیں کرتا۔