❮
❯
حدیث نمبر: 541
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو سَعْدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَالِينِيُّ، نا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ، نا الْخَضِرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أُمَيَّةَ، نا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ، نا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يعْنِي الطَّرَائِفِيَّ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الِاسْتِنْجَاءُ بِثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ، وَبِالتُّرَابِ إِذَا لَمْ يَجِدْ حَجَرًا، وَلَا يُسْتَنْجَى بِشَيْءٍ قَدِ اسْتُنْجِيَ بِهِ مَرَّةً ". عُثْمَانُ الطَّرَائِفِيُّ تَكَلَّمُوا فِيهِ، وَيَرْوِي عَنْ قَوْمٍ مَجْهُولِينَ وَاللهُ أَعْلَمُ. وَرُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ، عَنْ أَنَسٍ وَلَا يَصِحُّ.
حافظ ثناء اللہ

عبد الرحمن بن عبد الواحد فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تین پتھروں سے استنجا کرو اور مٹی سے استنجا اس وقت کرنا جب پتھر نہ پائے اور جس چیز سے ایک مرتبہ استنجا کیا گیا ہے اس سے دوبارہ استنجا نہ کیا جائے۔“
عثمان طرائفی پر محدثین نے کلام کیا ہے اور وہ مجہول لوگوں سے روایت کرتا ہے، واللہ اعلم۔ یہ روایت سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے ایک دوسری سند سے بھی مروی ہے مگر وہ صحیح نہیں۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الطهارة / حدیث: 541
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف۔ أخرجه ابن عدي 1/202، 271»