کتب حدیثالسنن الكبرى للبيهقيابوابباب: بائیں جانب سے آغاز کرنے کی رخصت کا بیان
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا ابْنُ صَاعِدٍ، ثنا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلَاءِ، ثنا مَرْوَانُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ زِيَادٍ يَعْنِي مَوْلَى بَنِي مَخْزُومٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَسَأَلَهُ عَنِ الْوُضُوءِ، فَقَالَ: " ابْدَأْ بِالْيَمِينِ أَوْ بِالشِّمَالِ ". فَأَضْرَطَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِهِ، ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَبَدَأَ بِالشِّمَالِ قَبْلَ الْيَمِينِ ".
حافظ ثناء اللہ
(الف) بنی مخزوم کے غلام زیاد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ایک شخص سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور وضو کے متعلق سوال کیا تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: دائیں طرف سے یا بائیں طرف سے شروع کر، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے آواز سے گوز مارا، پھر پانی منگوایا اور دائیں کے بجائے بائیں سے شروع کیا۔
(ب) سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں اس کی پروا نہیں کرتا، اگر میں دائیں سے پہلے بائیں سے شروع کروں۔
(ج) سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں پروا نہیں کرتا جب میں مکمل وضو کروں جس عضو سے بھی میں شروع کروں۔
(د) یہ احتمال ہے کہ اس سے مراد حفص بن غیاث کی حدیث ہے۔ «وَاللّٰهُ أَعْلَمُ» ”اللہ بہتر جانتا ہے۔“
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الطهارة / حدیث: 406
درجۂ حدیث محدثین: حسن لغيرهٖ
تخریج حدیث «حسن لغيرهٖ۔ أخرجه الدارقطني 1/88»
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ، نا أَبُو عَمْرِو بْنُ سِمَاكٍ، ثنا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ يَعْنِي أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ، ثنا وَكِيعٌ، ثنا الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ أَبِي بَحْرٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَشْيَاخُنَا الْهِلَالِيُّونَ: " سُئِلَ ابْنُ مَسْعُودٍ عَنِ الرَّجُلِ يَتَوَضَّأُ فَبَدَأَ بِشِمَالِهِ قَبْلَ يَمِينِهِ، فَرَخَّصَ فِي ذَلِكَ " قَالَ أَبُو عَبْدِ اللهِ: سَمِعْتُ وَكِيعًا، يَقُولُ: أَبُو بَحْرٍ الْهِلَالِيُّ اسْمُهُ أَحْنَفُ. قَالَ الشَّيْخُ: وَرَوَاهُ فُرَاتُ بْنُ أَحْنَفَ، سَمِعَ أَبَاهُ، سَمِعَ عَبْدَ اللهِ الْهِلَالِيَّ، سَمِعَ ابْنَ مَسْعُودٍ: إِنْ شَاءَ بَدَأَ فِي الْوُضُوءِ بِيَسَارِهِ، وَرَوَى أَبُو الْعُبَيْدَيْنِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ تَوَضَّأَ فَبَدَأَ بِمَيَاسِرِهِ، فَقَالَ: " لَا بَأْسَ ". وَرَوَى سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ: " لَا بَأْسَ أَنْ تَبْدَأَ بِرِجْلَيْكَ قَبْلَ يَدَيْكَ ". قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: هَذَا مُرْسَلٌ وَلَا يَثْبُتُ، وَهَذَا لِأَنَّ مُجَاهِدًا لَمْ يُدْرِكْ عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ.
حافظ ثناء اللہ
(الف) سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے اس شخص کے متعلق سوال کیا گیا جو وضو دائیں سے پہلے بائیں سے شروع کرتا ہے تو انہوں نے رخصت دی۔
(ب) عبداللہ ہمدانی نے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے سنا، اگر وہ چاہے تو وضو بائیں طرف سے شروع کرے۔
(ج) عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے ایک شخص کے بارے میں سوال کیا گیا کہ اس نے وضو بائیں طرف سے شروع کیا تو آپ نے فرمایا: کوئی حرج نہیں۔
(د) عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کوئی حرج نہیں ہے کہ تو ہاتھوں کے بجائے پاؤں سے ابتدا کرے۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الطهارة / حدیث: 407
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف»