حدیث نمبر: 305
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ، وَهِشَامُ بْنُ خَالِدٍ الدِّمَشْقِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ حَرِيزِ بْنِ ⦗١٠٧⦘ عُثْمَانَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِيكَرِبَ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ، قَالَ: وَمَسَحَ بِأُذُنَيْهِ بَاطِنِهِمَا وَظَاهِرِهِمَا ". زَادَ هِشَامٌ: أَدْخَلَ أُصْبُعَيْهِ فِي صِمَاخَيْ أُذُنَيْهِ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو وضو کرتے ہوئے دیکھا (پھر وضو کا طریقہ بیان کرتے ہوئے) فرمایا: آپ ﷺ نے اپنے کانوں کے ظاہری اور اندرونی حصوں پر مسح کیا۔
ہشام رحمہ اللہ نے یہ الفاظ زیادہ کیے ہیں کہ آپ ﷺ نے اپنے کانوں کے سوراخوں میں اپنی انگلیاں داخل کیں۔
ہشام رحمہ اللہ نے یہ الفاظ زیادہ کیے ہیں کہ آپ ﷺ نے اپنے کانوں کے سوراخوں میں اپنی انگلیاں داخل کیں۔
حدیث نمبر: 306
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو الْوَلِيدِ الْفَقِيهُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ الذُّهْلِيُّ، أنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ ابْنِ عَفْرَاءَ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ فَأَدْخَلَ أُصْبُعَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ ".
حافظ ثناء اللہ
ربیع بنت معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے وضو کیا تو اپنی انگلیوں کو اپنے کانوں میں داخل کیا۔
حدیث نمبر: 307
وَأنبأ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَقِيهُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا وَكِيعٌ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، فَذَكَرَهُ بِنَحْوِهِ، وَقَالَ: أُصْبُعَيْهِ فِي جُحْرَيْ أُذُنَيْهِ.
حافظ ثناء اللہ
عبد اللہ بن محمد عقیل رحمہ اللہ نے پچھلی حدیث کی طرح روایت نقل کی ہے اور فرمایا: آپ ﷺ کی انگلیاں آپ کے کانوں کے سوراخوں میں تھیں۔