السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحج— کتاب الحج
باب: الأكل من الضحايا والهدايا التي يتطوع بها صاحبها باب: ان قربانیوں (ضحایا اور ہدایا) کا گوشت کھانے کا بیان جو قربانی کرنے والا بطورِ نفل کرے۔
حدیث نمبر: 10235
قَالَ اللهُ تَعَالَى {فَكُلُوا مِنْهَا وَأَطْعِمُوا} [الحج: 28].حافظ ثناء اللہ
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿فَكُلُوا مِنْهَا وَأَطْعِمُوا﴾ ”پس تم ان میں سے خود بھی کھاؤ اور (دوسروں کو بھی) کھلاؤ۔“ [سورة الحج: 28]
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، قَالَا: ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أنا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرٍ فِي صِفَةِ حَجِّ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " ثُمَّ انْصَرَفَ إِلَى الْمَنْحَرِ فَنَحَرَ ثَلَاثًا وَسِتِّينَ بَدَنَةً وَأَعْطَى عَلِيًّا، فَنَحَرَ مَا غَبَرَ وَأَشْرَكَهُ فِي هَدْيِهِ، ثُمَّ أَمَرَ مِنْ كُلِّ بَدَنَةٍ بِبَضْعَةٍ فَجُعِلَتْ فِي قِدْرٍ فَطُبِخَتْ فَأَكَلَا مِنْ لَحْمِهَا وَشَرِبَا مِنْ مَرَقِهَا، ثُمَّ أَفَاضَ إِلَى الْبَيْتِ " رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ وَغَيْرِهِ.حافظ ثناء اللہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ نبی ﷺ کے حج کے بارے میں بیان فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ قربان گاہ کی طرف گئے، آپ ﷺ نے 63 اونٹ نحر کیے اور باقی حضرت علی رضی اللہ عنہ کو عطا کیے، وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے نحر کیے۔ آپ ﷺ نے ان کو اپنی ہدی میں شریک کیا، پھر آپ ﷺ نے ہر قربانی سے گوشت کا ٹکڑا لینے کا حکم دیا، اسے ایک ہنڈیا میں ڈال کر پکایا گیا، دونوں نے اس کا گوشت کھایا اور شوربہ پیا۔ پھر آپ ﷺ بیت اللہ کی طرف روانہ ہوئے۔