السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحج— کتاب الحج
جماع أبواب جزاء الصيد -- باب: جزاء الصيد بمثله من النعم يحكم به ذوا عدل من المسلمين باب: 0جزائے شکار کے ابواب کا مجموعہ۔ -- باب: شکار کے بدلے چوپایوں میں سے اسی کے مثل جزاء دینے کا بیان، جس کا فیصلہ مسلمانوں میں سے دو عادل شخص کریں۔
حدیث نمبر: 9863
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ، ثنا أَبِي، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو حَرِيزٍ، قَالَ: أَصَبْتُ ظَبْيًا وَأَنَا مُحْرِمٌ، فَأَتَيْتُ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ: " ائْتِ رَجُلَيْنِ مِنْ إِخْوَانِكَ فَلْيَحْكُمَا عَلَيْكَ " فَأَتَيْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ وَسَعْدًا رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا فَحَكَمَا عَلَيَّ تَيْسًا أَعْفَرَ زَادَ فِيهِ جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مَنْصُورٍ وَأَنَا نَاسٍ لِإِحْرَامِي.حافظ ثناء اللہ
ابومحریز کہتے ہیں کہ میں نے ہرن کا شکار کیا اور میں محرم تھا۔ میں نے آکر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: ”تم اپنے بھائیوں میں سے دو آدمی لاؤ تاکہ وہ تمہارا فیصلہ کریں“۔ میں سیدنا عبدالرحمن بن عوف اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہما کو لے کر آیا تو انہوں نے ایک سالہ بکری کے بچے کا فیصلہ کیا۔
(ب) جریر بن عبدالحمید، منصور سے نقل فرماتے ہیں کہ ہم لوگ احرام کی حالت میں تھے۔