حدیث نمبر: 9859
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، أنبأ الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ سَعِيدٌ هُوَ ابْنُ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: قَوْلُ اللهِ تَعَالَى {لَا تَقْتُلُوا الصَّيْدَ وَأَنْتُمْ حُرُمٌ وَمَنْ قَتَلَهُ مِنْكُمْ مُتَعَمِّدًا} [المائدة: ٩٥] قَالَ: قُلْتُ لَهُ " فَمَنْ قَتَلَهُ خَطَأً أَيُغَرَّمُ؟، قَالَ: " نَعَمْ، يُعَظَّمُ بِذَلِكَ حُرُمَاتُ اللهِ وَمَضَتْ بِهِ السُّنَنُ ".
حافظ ثناء اللہ

ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے عطاء رحمہ اللہ سے کہا: اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿لَا تَقْتُلُوا الصَّيْدَ وَأَنْتُمْ حُرُمٌ ۚ وَمَنْ قَتَلَهُ مِنْكُمْ مُتَعَمِّدًا﴾ [سورة المائدة: 95] ”تم احرام کی حالت میں شکار کو قتل مت کرو اور جس نے تم میں سے جان بوجھ کر قتل کیا۔“ کہتے ہیں: میں نے کہا: جس نے غلطی سے قتل کیا کیا اس پر چٹی ڈالی جائے گی؟ انہوں نے فرمایا: ہاں، اللہ کی حرمتوں کی تعظیم کی جائے گی، اس کے بارے میں سنتیں اور طریقے گزر چکے ہیں۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الحج / حدیث: 9859
درجۂ حدیث محدثین: حسن
تخریج حدیث «حسن۔ اخرجه الشافعي 629»