السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحج— کتاب الحج
باب: ترك الحائض الوداع باب: حائضہ عورت کا طوافِ وداع ترک کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 9763
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا هُشَيْمٌ، أنبأ خَالِدٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ: " إِذَا طَافَتْ يَوْمَ النَّحْرِ، ثُمَّ حَاضَتْ فَلْتَنْفِرْ " وَقَالَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ: " لَا تَنْفِرُ حَتَّى تَطْهُرَ وَتَطُوفَ بِالْبَيْتِ " ثُمَّ أَرْسَلَ بَعْدَ ذَلِكَ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِهِ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب (عورت) یومِ نحر کو طواف کر لے، پھر حائضہ ہو جائے تو وہ (اپنے گھر) لوٹ آئے، اور سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے کہا کہ وہ نہ لوٹے یہاں تک کہ پاک ہو جائے اور بیت اللہ کا طواف کرے۔ پھر اس کے بعد انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی طرف پیغام بھیجا۔۔۔ سابقہ حدیث کی طرح ہی حدیث بیان کی۔