حدیث نمبر: 9753
وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْبَصْرِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: حَاضَتْ صَفِيَّةُ بَعْدَمَا أَفَاضَتْ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " أَحَابِسَتُنَا هِيَ؟ " فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّهَا قَدْ أَفَاضَتْ ثُمَّ حَاضَتْ بَعْدَ ذَلِكَ، فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " فَلْتَنْفِرْ إِذًا ".
حافظ ثناء اللہ

عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ صفیہ رضی اللہ عنہا افاضہ کے بعد حائضہ ہو گئی تھیں، میں نے رسول اللہ ﷺ کو بتایا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا وہ ہمیں روکنے والی ہے؟“ تو میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ﷺ! اس نے افاضہ کیا ہے، اس کے بعد وہ حائضہ ہوئی ہے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو پھر وہ لوٹے۔“

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الحج / حدیث: 9753
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ مالك 929»