السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحج— کتاب الحج
باب: من أجاز رميها بعد نصف الليل باب: ان کا بیان جنہوں نے آدھی رات کے بعد اس کی رمی کو جائز قرار دیا ہے۔
حدیث نمبر: 9570
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ، ثنا يَحْيَى، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مُخْبِرٌ، عَنْ أَسْمَاءَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّهَا رَمَتِ الْجَمْرَةَ قُلْتُ: إِنَّا رَمَيْنَا الْجَمْرَةَ بِلَيْلٍ، قَالَتْ: " إِنَّا كُنَّا نَصْنَعُ هَذَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".حافظ ثناء اللہ
عطاء رحمہ اللہ کہتے ہیں: مجھے کسی نے اسماء رضی اللہ عنہا کے بارے میں خبر دی کہ انہوں نے جمرہ کو مارا تو میں نے کہا: ہم نے تو رات کو ہی رمی کر لی ہے، کہنے لگیں: ہم یہ کام نبی ﷺ کے زمانے میں بھی کیا کرتے تھے۔