❮
❯
حدیث نمبر: 9424
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ بْنِ الْحَسَنِ الْفَقِيهُ بِبَغْدَادَ إِمْلَاءً مِنْ أَصْلِ كِتَابِهِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبِ بْنِ حَرْبٍ، ثنا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ، ثنا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرٍ، عَنْ جَابِرٍ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا فِي حَجَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهَلَّتْ بِعُمْرَةٍ فَلَمَّا كَانَتْ بِسَرِفَ حَاضَتْ فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَيْهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّمَا أَنْتِ مِنْ بَنَاتِ آدَمَ يُصِيبُكِ مَا أَصَابَهُنَّ " فَلَمَّا قَدِمْتِ الْبَطْحَاءَ أَمَرَهَا نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَهَلَّتْ بِالْحَجِّ، فَلَمَّا قَضَتْ نُسُكَهَا وَجَاءَتْ إِلَى الْحَصْبَاءِ أَرَادَتْ أَنْ تَعْتَمِرَ، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّكِ قَدْ قَضَيْتِ حَجَّكِ وَعُمْرَتَكِ "، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا سَهْلًا إِذَا هَوِيَتِ الشَّيْءَ تَابَعَهَا عَلَيْهِ، قَالَ مَطَرٌ قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ: وَكَانَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا إِذَا حَجَّتْ صَنَعَتْ كَمَا صَنَعَتْ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي غَسَّانَ مَالِكِ بْنِ عَبْدِ الْوَاحِدِ.
حافظ ثناء اللہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی ﷺ والے حج میں عمرہ کا تلبیہ کہا۔ جب سرف تک پہنچیں تو حائضہ ہو گئیں، یہ بات ان کو ناگوار گزری تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”تو بناتِ آدم میں سے ہے، تجھے بھی وہی پہنچا ہے جو انہیں پہنچتا ہے۔“ جب وہ بطحاء پہنچیں تو نبی ﷺ نے ان کو حکم دیا، انہوں نے حج کا تلبیہ کہا اور جب تمام مناسک ادا کر لیے تو حصباء میں آئیں اور عمرہ کا ارادہ کیا تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”تو نے اپنا حج اور عمرہ کر لیا ہے“ اور رسول اللہ ﷺ نرم مزاج آدمی تھے، جب وہ کسی چیز کی خواہش کرتیں تو آپ ﷺ ان کی بات مان لیتے۔ مطر کہتے ہیں کہ ابوالزبیر نے کہا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا جب بھی حج کرتیں تو ویسے ہی کرتیں جیسے (اس موقع پر) کیا تھا۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الحج / حدیث: 9424
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ مسلم 1213»