السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: الطيب للمرأة عند غسلها من الحيض باب: حیض کے غسل کے وقت عورت کے لیے خوشبو استعمال کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 868
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَطَّانُ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَارِثِ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، ثنا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ الْأَنْصَارِيَّةِ، قَالَتْ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تُحِدُّ الْمَرْأَةُ عَلَى مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلَاثَةٍ، إِلَّا عَلَى زَوْجِهَا فَإِنَّهَا تُحِدُّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا، وَلَا تَلْبَسُ ثَوْبًا مَصْبُوغًا إِلَّا ثَوْبَ عَصَبٍ، وَلَا تَكْتَحِلُ، وَلَا تَخْتَضِبُ، وَلَا تَمَسُّ طِيبًا، إِلَّا أَدْنَى طُهْرِهَا إِذَا تَطَهَّرَتْ مِنْ حَيْضَتِهَا، نُبْذَةً مِنْ قُسْطٍ وَأَظْفَارٍ " مُخَرَّجٌ فِي الصَّحِيحَيْنِ مِنْ حَدِيثِ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ.حافظ ثناء اللہ
ام عطیہ انصاریہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی عورت میت پر تین دن سے زیادہ سوگ نہ منائے مگر اپنے خاوند پر چار ماہ دس دن تک سوگ منائے گی، اور رنگا ہوا کپڑا نہ پہنے مگر عام روئی کے کپڑے، اور نہ سرمہ لگائے، اور نہ مہندی لگائے، اور اپنے طہر کے قریبی زمانے میں خوشبو نہ لگائے، جب حیض سے پاک ہو جائے تو ایک روئی کا ٹکڑا یا ناخن کے برابر خوشبو لگا لے۔“