السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: الطيب للمرأة عند غسلها من الحيض باب: حیض کے غسل کے وقت عورت کے لیے خوشبو استعمال کرنے کا بیان
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ بِنَيْسَابُورَ، وَأَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرَانَ، وَأَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى السُّكَّرِيُّ بِبَغْدَادَ، قَالُوا: ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، قَالَا: ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ صَفِيَّةَ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ امْرَأَةً سَأَلْتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ غُسْلِهَا مِنَ الْحَيْضِ فَأَمَرَهَا كَيْفَ تَغْتَسِلُ، وَقَالَ: " خُذِي فِرْصَةً مِنْ مِسْكٍ فَتَطَهَّرِي بِهَا "، قَالَتْ: كَيْفَ أَتَطَهَّرُ بِهَا؟ قَالَ: " تَطَهَّرِي بِهَا "، قَالَتْ: كَيْفَ أَتَطَهَّرُ بِهَا؟ قَالَتْ: فَاسْتَتِرِي يَعْنِي هَكَذَا. وَحَكَى أَبُو عُثْمَانَ يَعْنِي سَعْدَانَ بِأَصَابِعِهِ الْأَرْبَعِ. قَالَ: وَحَكَى سُفْيَانُ فَقَالَ: " سُبْحَانَ اللهِ تَطَهَّرِي بِهَا ". قَالَتْ عَائِشَةُ: فَاجْتَذَبْتُهَا إِلِيَّ فَقُلْتُ: تَتْبَعِينَ بِهَا أَثَرَ الدَّمِ. لَفْظُ حَدِيثِ ابْنِ بِشْرَانَ، وَالرُّوذْبَارِيِّ وَلَمْ يَذْكُرْ غَيْرُهُمَا حِكَايَةَ أَبِي عُثْمَانَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ جَعْفَرٍ. وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ عَمْرٍو النَّاقِدِ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ، عَنْ سُفْيَانَ.سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے حیض کے غسل کے متعلق سوال کیا تو آپ ﷺ نے اس کو حکم دیا کہ تو کس طرح غسل کرے گی، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”کستوری کا ایک پھایا لے اس سے طہارت حاصل کر۔“ اس نے کہا: میں اس سے کیسے طہارت حاصل کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس سے طہارت حاصل کر۔“ اس نے کہا: میں اس سے کیسے طہارت حاصل کروں؟ کہتی ہیں: پھر آپ ﷺ نے اس طرح کرنے سے مجھ سے پردہ کیا اور سعدان نے اس کی وضاحت چار انگلیوں سے بیان کی اور فرمایا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: «سُبْحَانَ اللّٰهِ» ”سبحان اللہ! اس سے طہارت حاصل کر۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نے اس کو اپنی طرف کھینچا اور کہا: اس کو خون کے نشان پر رکھ لے۔