❮
❯
حدیث نمبر: 8645
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَهْدِيٍّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، ثنا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ حَدَّثَهُمْ قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: " مَا نَدِمْتُ عَلَى شَيْءٍ فَاتَنِي فِي شَبَابِي إِلَّا أَنِّي لَمْ أَحُجَّ مَاشِيًا "، وَلَقَدْ حَجَّ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا خَمْسَةً وَعِشْرِينَ حَجَّةً مَاشِيًا وَإِنَّ النَّجَائِبَ لَتُقَادُ مَعَهُ، لَقَدْ قَاسَمَ اللهَ مَالَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ حَتَّى أَنَّهُ يُعْطِي الْخُفَّ وَيُمْسِكُ النَّعْلَ. ابْنُ عُمَيْرٍ يَقُولُ: ذَلِكَ رِوَايَةً عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ وَقَدْ رُوِيَ فِيهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ مَرْفُوعٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
حافظ ثناء اللہ

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جوانی میں جو کام میرے رہ گئے ہیں مجھے کسی پر ندامت نہیں مگر اس بات پر کہ میں پیدل حج نہ کر سکا اور حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے پچیس حج پیدل کیے ہیں، جب کہ بہترین سواریاں ان کے ساتھ ہوتی تھیں اور انہوں نے تین مرتبہ اپنا مال اللہ کے ساتھ (آدھا آدھا) تقسیم کیا حتیٰ کہ وہ موزہ دے دیتے تھے اور صرف جوتا رکھتے ہیں۔
اس بارے میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ایک مرفوع حدیث بھی مروی ہے، لیکن اس میں ضعف ہے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الحج / حدیث: 8645
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف۔ حاكم 3/ 185»