حدیث نمبر: 861
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا هَارُونُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ بَكَّارِ بْنِ يَحْيَى، عَنْ جَدَّتِهِ، قَالَتْ: دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: " وَأَمَّا الْمُمْتَشِطَةُ فَكَانَتْ إِحْدَانَا تَكُونُ مُمْتَشِطَةً، فَإِذَا اغْتَسَلَتْ لَمْ تَنْقُضْ ذَلِكَ، وَلَكِنَّهَا تَحْفِنُ عَلَى رَأْسِهَا ثَلَاثَ حَفَنَاتٍ، فَإِذَا رَأَتِ الْبَلَلَ عَلَى أُصُولِ الشَّعْرِ دَلَكَتْهُ، ثُمَّ أَفَاضَتْ عَلَى سَائِرِ جَسَدِهَا ".
حافظ ثناء اللہ

یحییٰ بن بکار اپنی دادی سے نقل کرتے ہیں کہ میں سیدتنا ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئی، پھر انہوں نے لمبی حدیث بیان کی، سیدتنا ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”ہم میں سے کوئی ایک جب غسل کرتی اور کنگھی کی ہوتی تو اسے کھولتی نہیں تھی، لیکن اپنے سر میں تین چلو پانی ڈال لیتی تھی۔ جب وہ بالوں کی جڑوں میں تری کو دیکھتی تو اسے مل لیتی، پھر اپنے سارے جسم پر پانی بہا لیتی تھی۔“

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الطهارة / حدیث: 861
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف۔ أخرجه ابو داؤد 359»