السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
باب: الترغيب في طلبها ليلة ثلاث وعشرين باب: اسے تیئیسویں رات کو تلاش کرنے کی ترغیب کا بیان۔
حدیث نمبر: 8539
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كَمْ مَضَى مِنَ الشَّهْرِ " قَالُوا: مَضَى اثْنَتَانِ وَعِشْرُونَ وَبَقِيَ ثَمَانٍ، فَقَالَ: " بَلْ مَضَى اثْنَتَانِ وَعِشْرُونَ وَبَقِيَ سَبْعٌ اطْلُبُوهَا اللَّيْلَةَ ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مہینہ کس قدر گزر گیا ہے؟“ تو انھوں نے کہا: بائیس گزر گئے اور آٹھ باقی ہیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلکہ بائیس گزر چکے اور سات باقی ہیں، لہذا سات راتوں میں تلاش کرو۔“