❮
❯
حدیث نمبر: 8303
وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدُوسٍ الطَّرَائِفِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، ثنا أَبُو النَّضْرِ، ثنا يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ، ثنا أَبُو الْأَشْعَثِ، عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ وَهُوَ يَحْتَجِمُ عِنْدَ الْحَجَّامِ وَهُوَ يُقْرِضُ رَجُلًا فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ " قَوْلُهُ: يُقْرِضُ رَجُلًا لَمْ أَكْتُبْهُ إِلَّا فِي هَذَا الْحَدِيثِ، وَغَيْرُ يَزِيدَ رَوَاهُ عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ دُونَ هَذِهِ اللَّفْظَةِ وَأَبُو أَسْمَاءَ الرَّحَبِيُّ رَوَاهُ عَنْ ثَوْبَانَ دُونَ هَذِهِ اللَّفْظَةِ وَاللهُ أَعْلَمُ.
حافظ ثناء اللہ

سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ ایسے شخص کے پاس سے گزرے جو حجام کے پاس سنگی لگوا رہا تھا اور وہ ایک آدمی کی غیبت کر رہا تھا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”«أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ» حاجم اور محجوم نے افطار کر لیا۔“
”وہ ایک آدمی کی غیبت کر رہا تھا“ کے الفاظ میں نے صرف اسی حدیث میں لکھے ہیں۔ یزید کے علاوہ دوسروں نے اسے ابواشعث سے، انہوں نے شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے ان الفاظ کے بغیر روایت کیا ہے، اور ابواسماء رحبی نے اسے ثوبان رضی اللہ عنہ سے ان الفاظ کے بغیر روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصيام / حدیث: 8303
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف جداً
تخریج حدیث «ضعيف جداً۔ اخرجه الطبراني في الكبير»