السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
باب: في ذكر بعض ما بلغنا عن حفاظ الحديث في تصحيح هذا الحديث باب: ان بعض اقوال کا تذکرہ جو اس حدیث کی تصحیح کے حوالے سے ہم تک حفاظِ حدیث سے پہنچے ہیں۔
حدیث نمبر: 8298
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ سَمِعْتُ أَبَا عَلِيٍّ الْحَافِظَ يَقُولُ: قُلْتُ لِعَبْدَانَ الْأَهْوَازِيِّ: يَصِحُّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ وَهُوَ صَائِمٌ، فَقَالَ: سَمِعْتُ الْعَبَّاسَ الْعَنْبَرِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ الْمَدِينِيِّ يَقُولُ: قَدْ صَحَّ حَدِيثُ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ " وَبَلَغَنِي عَنْ أَبِي عِيسَى التِّرْمِذِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا زُرْعَةَ عَنْ حَدِيثِ عَطَاءٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مَرْفُوعًا فَقَالَ: هُوَ حَدِيثٌ حَسَنٌ.حافظ ثناء اللہ
ابوعلی حافظ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے عبدان اہوازی سے کہا: کیا یہ درست ہے کہ نبی کریم ﷺ نے روزے کی حالت میں سنگی لگوائی؟ تو انہوں نے کہا: میں نے عباس عنبری رحمہ اللہ سے سنا، وہ کہتے ہیں: میں نے علی بن مدینی رحمہ اللہ سے سنا، وہ کہتے ہیں کہ ابورافع کی حدیث جو انہوں نے ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے بیان کی، نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”حاجم اور محجوم دونوں نے افطار کیا“، یہ صحیح ہے۔