السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: تخليل أصول الشعر بالماء وإيصاله إلى البشرة باب: پانی سے بالوں کی جڑوں کا خلال کرنے اور اسے کھال تک پہنچانے کا بیان
حدیث نمبر: 828
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا الْأَسْفَاطِيُّ يَعْنِي الْعَبَّاسَ بْنَ الْفَضْلِ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الْوَاسِطِيُّ، وَالْحَسَنُ بْنُ سَهْلٍ، قَالُوا: ثنا أَبُو الْوَلِيدِ هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، ثنا قُرَيْشُ بْنُ حَيَّانَ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ فَرُّوخَ، قَالَ: لَقِيتُ أَبَا أَيُّوبَ، فَصَافَحْتُهُ فَوَجَدَ فِي أَظْفَارِي طُولًا، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنْ خَبَرِ السَّمَاءِ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَسْأَلُ أَحَدُكُمْ عَنْ خَبَرِ السَّمَاءِ وَهُوَ يَدَعُ أَظْفَارَهُ كَأَظْفَارِ الطَّيْرِ، يَجْتَمِعُ فِيهِ الْجَنَابَةُ وَالتَّفَثُ " لَفْظُ الْأَسْفَاطِيِّ هَكَذَا رَوَاهُ جَمَاعَةٌ عَنْ قُرَيْشٍ، وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ.حافظ ثناء اللہ
سلیمان بن فروخ کہتے ہیں کہ میں ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے ملا اور میں نے ان سے مصافحہ کیا۔ انہوں نے میرے ناخنوں کو لمبا پایا تو فرمایا: ایک شخص نبی ﷺ کے پاس آیا، اس نے آسمان کی خبر (وحی) کے متعلق سوال کیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی آسمان کی خبر کے متعلق سوال کرتا ہے اور اپنے ناخنوں کو پرندوں کے پنجوں کی طرح چھوڑ دیتا ہے جس میں جنابت اور میل کچیل جمع ہوجاتی ہے۔“
(ب) اسفاطی کے الفاظ اسی طرح ہیں، قریش راوی سے ایک بڑی جماعت بیان کرتی ہے۔ اس حدیث کو ابوداؤد طیالسی رحمہ اللہ نے بھی نقل فرمایا۔