السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: تخليل أصول الشعر بالماء وإيصاله إلى البشرة باب: پانی سے بالوں کی جڑوں کا خلال کرنے اور اسے کھال تک پہنچانے کا بیان
حدیث نمبر: 829
كَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ، أنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا قُرَيْشُ بْنُ حَيَّانَ، عَنْ وَائِلِ بْنِ سُلَيْمٍ، قَالَ: أَتَيْتُ أَبَا أَيُّوبَ الْأَزْدِيَّ، فَصَافَحْتُهُ فَرَأَى أَظْفَارِي طُوَالًا فَقَالَ: أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلُهُ، فَقَالَ: " يَسْأَلُنِي أَحَدُكُمْ عَنْ خَبَرِ السَّمَاءِ وَيَدَعُ أَظْفَارَهُ كَأَظْفَارِ الطَّيْرِ، يَجْتَمِعُ فِيهَا الْجَنَابَةُ وَالتَّفَثُ " وَهَذَا مُرْسَلٌ، أَبُو أَيُّوبَ الْأَزْدِيُّ غَيْرُ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ.حافظ ثناء اللہ
وائل بن سلیم کہتے ہیں کہ میں ابو ایوب ازدی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، میں نے ان سے مصافحہ کیا تو انہوں نے میرے لمبے ناخنوں کو دیکھا اور فرمایا کہ ایک شخص نبی ﷺ کے پاس آیا، وہ کوئی سوال کرتا تھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی مجھ سے آسمان کی خبر (وحی) کے متعلق سوال کرتا ہے اور اپنے ناخنوں کو پرندوں کے پنجوں کی طرح چھوڑ دیتا ہے جن میں جنابت اور میل کچیل جمع ہو جاتی ہے۔“ یہ روایت مرسل ہے۔ ابو ایوب ازدی، ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے علاوہ ہیں۔