السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
باب: المسافر يصوم بعض الشهر ويفطر بعضا، ويصبح صائما في سفره ثم يفطر. باب: مسافر مہینے کے کچھ دن روزہ رکھے اور کچھ دن چھوڑ دے، اور اپنے سفر میں روزے کی حالت میں صبح کرے پھر اسے افطار کر لے۔
حدیث نمبر: 8177
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَارِثِ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ، قَالَ: قَالَ عُبَيْدَةُ: إِذَا سَافَرَ الرَّجُلُ وَقَدْ صَامَ مِنْ رَمَضَانَ شَيْئًا فَلْيَصُمْ مَا بَقِيَ، قَالَ: وَقَرَأَ هَذِهِ الْآيَةَ: {فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ} [البقرة: ١٨٥] قَالَ: وَقَالَ أَبُو الْبَخْتَرِيُّ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ، وَكَانَ أَفْقَهَ مِنَّا: " مَنْ شَاءَ صَامَ، وَمَنْ شَاءَ أَفْطَرَ ".حافظ ثناء اللہ
ابو البختری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عبیدہ رحمہ اللہ نے کہا: جب آدمی سفر کرے اور رمضان کا روزہ بھی رکھا ہو تو باقی بھی پورا کر لے اور یہ آیت تلاوت کی: ﴿فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ﴾ [سورة البقرة: 185] جو چاہے روزہ رکھے اور جو چاہے افطار کرے۔
ابو البختری سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ ہم سے زیادہ سمجھ دار ہیں، سو جو چاہے روزہ رکھے اور جو چاہے افطار کرے۔