السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
باب: المسافر يصوم بعض الشهر ويفطر بعضا، ويصبح صائما في سفره ثم يفطر. باب: مسافر مہینے کے کچھ دن روزہ رکھے اور کچھ دن چھوڑ دے، اور اپنے سفر میں روزے کی حالت میں صبح کرے پھر اسے افطار کر لے۔
حدیث نمبر: 8176
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعَلَوِيُّ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْحَافِظُ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ بِبَغْدَادَ، وَأَبُو الْأَزْهَرِ أَحْمَدُ بْنُ الْأَزْهَرِ قَالَا: ثنا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى بِطَعَامٍ وَهُوَ بِمَرِّ الظَّهْرَانِ، فَقَالَ لِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ: " كُلَا "، فَقَالَا: إِنَّا صَائِمَانِ، فَقَالَ: " ارْحَلُوا لِصَاحِبَيْكُمْ، اعْمَلُوا لِصَاحِبَيْكُمْ، ادْنُوَا فَكُلَا " تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ عَنْ سُفْيَانَ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے پاس کھانا لایا گیا اور آپ ﷺ مرظہران میں تھے تو آپ ﷺ نے ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما سے فرمایا: ”تم کھاؤ۔“ انہوں نے کہا: ہم روزے سے ہیں تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے ساتھیوں کے لیے کوچ کرو اور اپنے ساتھیوں کے لیے کام کرو، قریب ہوجاؤ اور کھاؤ۔“