السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
باب: الحامل والمرضع لا تقدران على الصوم أفطرتا وقضتا بلا كفارة كالمريض باب: حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کا بیان کہ جب وہ روزہ رکھنے کی طاقت نہ رکھتی ہوں تو وہ روزہ چھوڑ دیں اور مریض کی طرح بغیر کفارے کے (صرف) قضا کریں۔
أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُوحٍ النَّخَعِيُّ بِالْكُوفَةِ، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ دُحَيْمٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ، أنبأ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، وَأَبُو نُعَيْمٍ عَنْ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَوَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَجُلٍ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ إِخْوَةِ قُشَيْرٍ قَالَ: أَغَارَتْ عَلَيْنَا خَيْلُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْتُهُ فَوَجَدْتُهُ يَأْكُلُ، فَقَالَ: " ادْنُ فَكُلْ " فَقُلْتُ: إِنِّي صَائِمٌ، قَالَ: " اجْلِسْ أُحَدِّثْكَ عَنِ الصَّوْمِ أَوْ عَنِ الصِّيَامِ " قَالَ: " إِنَّ اللهَ وَضَعَ عَنِ الْمُسَافِرِ شَطْرَ الصَّلَاةِ، وَعَنِ الْمُسَافِرِ وَالْحَامِلِ وَالْمُرْضِعِ الصَّوْمَ " أَوِ الصِّيَامَ، وَاللهِ لَقَدْ قَالَهُمَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كِلَاهُمَا أَوْ أَحَدَهُمَا، فَيَا لَهْفَ نَفْسِي أَلَّا كُنْتُ طَعِمْتُ مِنْ طَعَامِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ⦗٣٩٠⦘ وَقَالَ غَيْرُهُ: رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَبْدِ اللهِ بْنِ كَعْبٍ إِخْوَةِ بَنِي قُشَيْرٍ، كَذَا رَوَاهُ أَبُو هِلَالٍ الرَّاسِبِيُّ دُونَ ذِكْرِ أَبِيهِ فِيهِ وَرَوَاهُ وُهَيْبٌ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَوَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ.سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ قشیر کے بھائی بنو عبدالاشہل کے ایک شخص نے کہا: ہم پر رسول اللہ ﷺ کے لشکر نے حملہ کر دیا تو میں ان کے پاس گیا، میں نے پایا کہ وہ کھانا کھا رہے تھے تو انہوں نے فرمایا: ”قریب ہو اور کھا۔“ میں نے کہا: میں روزے سے ہوں، تو انہوں نے فرمایا: ”بیٹھ میں تمہارے ساتھ روزے کے متعلق گفتگو کرتا ہوں“ یا انہوں نے فرمایا: ”روزوں کے بارے میں۔“ پھر انہوں نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے مسافر سے کچھ نماز معاف کر دی ہے اور مسافر، حاملہ اور مریضہ سے روزے کو۔“ اللہ کی قسم! انہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا، دونوں سے یا ایک سے، پھر انہوں نے کہا: مجھے اپنے پر افسوس ہے، کاش! میں رسول اللہ ﷺ کا کھانا کھا لیتا۔