السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصيام— روزوں کا بیان
باب: النهي عن استقبال شهر رمضان بصوم يوم أو يومين، والنهي عن صوم يوم الشك باب: ایک یا دو دن پہلے روزہ رکھ کر ماہِ رمضان کا استقبال کرنے کی ممانعت، اور یومِ شک کا روزہ رکھنے کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 7960
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ بْنُ فِنْجَوَيْهِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ مَاجَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ، أنبأ أَبُو سَلَمَةَ، ثنا هَمَّامٌ، ثنا قَتَادَةُ، قَالَ: " اخْتَلَفُوا فِي يَوْمٍ لَا يُدْرَى أَمِنْ رَمَضَانَ هُوَ أَمْ مِنْ شَعْبَانَ، فَأَتَيْنَا أَنَسًا فَوَجَدْنَاهُ جَالِسًا يَتَغَدَّى " وَرُوِّينَا عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ أَنَّهُ: كَانَ يَنْهَى عَنْ صَوْمِ الْيَوْمِ الَّذِي يُشَكُّ فِيهِ. وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " افْصِلُوا " يَعْنِي بَيْنَ صَوْمِ رَمَضَانَ وَشَعْبَانَ بِفَطْرٍ.حافظ ثناء اللہ
ابو سلمہ رحمہ اللہ ہمام سے نقل فرماتے ہیں کہ قتادہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: انہوں نے اس دن میں اختلاف کیا جس کے بارے میں علم نہیں کہ وہ رمضان ہے یا شعبان؟ تو ہم انس رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، ہم نے انہیں اس حالت میں پایا کہ وہ بیٹھے صبح کا کھانا کھا رہے تھے۔ حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ شک کے روزے سے منع کیا کرتے تھے اور ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے تھے کہ شعبان اور رمضان میں افطار کے ساتھ فاصلہ کرو۔