السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الزكاة— زکوۃ کا بیان
باب: سياق أخبار وردت في زكاة الحلي. باب: ان احادیث کا سیاق جو زیورات کی زکوٰۃ کے متعلق وارد ہوئی ہیں۔
حدیث نمبر: 7548
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو نَشِيطٍ، ثنا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ، فَذَكَرَهُ بِمِثْلِهِ إِلَّا أنَّهُ قَالَ: إِنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَطَاءٍ أَخْبَرَهُ، وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ: فَتَخَاتٍ مِنْ وَرِقٍ. قَالَ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ: مُحَمَّدُ بْنُ عَطَاءٍ هَذَا مَجْهُوَلٌ. قَالَ الشَّيْخُ: هُوَ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ وَهُوَ مَعْرُوفٌ.حافظ ثناء اللہ
عمرو بن ربیع بن طارق رحمہ اللہ نے مذکورہ بالا حدیث کی طرح حدیث بیان کی، مگر انہوں نے کہا کہ محمد بن عطاء رحمہ اللہ نے انہیں خبر دی اور حدیث میں یہ الفاظ بیان کیے کہ ”چاندی کے چھلے بنوائے۔“
علی بن عمر (دارقطنی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ محمد بن عطاء مجہول ہے۔ شیخ (بیہقی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ محمد بن عمرو بن عطاء ہیں اور وہ معروف ہیں۔